پاکستان انڈر 19 ویمنز کا ٹاس جیت کر بنگلہ دیش کے خلاف بولنگ کا فیصلہ

فیصل آباد میں سہ ملکی سیریز کا ساتواں میچ، پاکستان پہلے فیلڈنگ کرے گا

فیصل آباد (پی پی اے) یونیورسٹی آف لاہور ویمنز انڈر 19 ٹی ٹوئنٹی سہ ملکی سیریز کے ساتویں میچ میں پاکستان انڈر 19 ویمنز نے بنگلہ دیش انڈر 19 ویمنز کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے میچ فیصل آباد کے اقبال اسٹیڈیم میں کھیلا جا رہا ہے
پاکستان میں شائقین کرکٹ میچ براہ راست تماشا اور ٹیپ میڈ پر دیکھ سکتے ہیں جبکہ بیرون ملک کرکٹ شائقین کے لیے میچ کی براہ راست نشریات پاکستان کرکٹ بورڈ پی سی بی کے یوٹیوب چینل پر دستیاب ہوں گی

Comments (0)
Add Comment