راولپنڈی (پی پی اے) پاکستان نے دوسرے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سری لنکا کو 82 رنز سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز اپنے نام کر لی پاکستان کے 216 رنز کے ہدف کے تعاقب میں سری لنکن ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 133 رنز بنا سکی۔ اس کامیابی کے ساتھ پاکستان نے سیریز میں دو صفر کی فیصلہ کن برتری حاصل کر لی ہے راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 215 رنز بنائے۔ معاذ صداقت نے جارحانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 51 گیندوں پر 96 رنز اسکور کیے، ان کی اننگز میں 6 چوکے اور 7 چھکے شامل تھے۔ کپتان صاحبزادہ فرحان نے 44 گیندوں پر 73 رنز بنائے جس میں 4 چوکے اور 5 چھکے شامل تھے۔ فخر زمان نے 17 گیندوں پر 22 رنز اسکور کیے، جبکہ حسن نواز 9 گیندوں پر 19 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے پاکستان کے 216 رنز کے ہدف کے تعاقب میں سری لنکن ٹیم پاکستانی باؤلرز کے سامنے مشکلات کا شکار رہی اور مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 133 رنز بنا سکی پاکستان کی جانب سے محمد عمران نے عمدہ باؤلنگ کرتے ہوئے 3 وکٹیں حاصل کیں۔ شاندار بیٹنگ پر معاذ صداقت کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا پاکستان نے ابتدائی دونوں میچ جیت کر تین ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز دو صفر سے اپنے نام کر لی ہے سیریز کا تیسرا اور آخری ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ منگل کو راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا