پریذیڈنٹ ٹرافی گریڈ ون، چھٹے راؤنڈ کے پہلے روز کا کھیل مکمل

پی ٹی وی 220 رنز پر آؤٹ، ایم آئی ٹی سلوشنز کے ایس بی پی کے خلاف 354 رنز

اسلام آباد (پی پی اے) پریذیڈنٹ ٹرافی گریڈ ون کے چھٹے راؤنڈ کے پہلے روز کا کھیل مکمل ہوگیا پی ٹی وی کی ٹیم پہلی اننگز میں 220 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی، جس میں شارون سراج 64 اور تیمور خان 62 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ کے آر ایل کی جانب سے احمد بشیر نے چار جبکہ ارشد اقبال نے تین وکٹیں حاصل کیں جواب میں کے آر ایل نے پہلے روز کھیل کے اختتام پر دو وکٹوں کے نقصان پر 59 رنز بنا لیے دوسری جانب ایم آئی ٹی سلوشنز نے ایس بی پی کے خلاف اپنی پہلی اننگز میں نو وکٹوں کے نقصان پر 354 رنز بنا لیے ابوذر طارق نے 77 رنز کی نمایاں اننگز کھیلی ایس بی پی کی جانب سے محمد عباس اور شاہد عزیز نے تین، تین وکٹیں حاصل کیں

Comments (0)
Add Comment