کراچی ( عبدالماجد)عالمی یومِ اسکواش کے موقع پر دنیا کے سب سے بڑے اسکواش میچ میں 39 ہزار کھلاڑیوں کی شرکت اس سال عالمی یومِ اسکواش (World Squash Day) کے موقع پر دنیا بھر کی اسکواش برادری ایک جگہ جمع ہوئی اور دنیا کے سب سے بڑے اسکواش میچ کا انعقاد کیا گیا دس روز تک جاری رہنے والے اس دلچسپ عالمی مقابلے میں دنیا بھر سے ہر عمر اور مختلف مہارتوں کے حامل کھلاڑیوں نے حصہ لیا اس عالمی ٹیم چیلنج کا مقصد عالمی یومِ اسکواش منانا اور اس کھیل کے فروغ کے لیے دنیا بھر کے کھلاڑیوں کو یکجا کرنا تھا پی ایس اے (PSA)کے کھلاڑی یا ماضی کے نامور کھلاڑی یا شوقیہ اسکواش کے پیشہ ور کھلاڑی ہوں کھیلنے والے افراد ہر کھلاڑی کو دو ٹیموں میں سے کسی ایک کا حصہ بنایا گیا ٹیم آل اسٹارز (Team All-Stars) یا ٹیم سپر اسٹارز (Team Superstars) دنیا بھر میں 38,792 کھلاڑیوں نے مجموعی طور پر 19,769 میچ کھیلے۔ اس سال کا ایونٹ 2012 میں قائم کیے گئے ریکارڈ سے صرف ایک ہزار سے کچھ زیادہ کھلاڑی پیچھے رہا جب 40,000 افراد نے اس سرگرمی میں حصہ لیا تھا اس کے باوجود یہ ایونٹ دنیا بھر میں اسکواش کی مقبولیت اس کھیل کی وسعت اور اس سے وابستہ افراد کے جذبے کا ایک شاندار مظہر ثابت ہوا تمام میچوں کے نتائج ایک عالمی اسکور بورڈ پر جمع کیے گئے اس سال ٹیم سپر اسٹارز نے 9,793 فتوحات حاصل کرکے عالمی یومِ اسکواش کی چیمپئن ٹیم ہونے کا اعزاز حاصل کیا جبکہ ٹیم آل اسٹارز نے 9,759 میچ جیتے تاہم اس ایونٹ کے اثرات صرف کورٹ تک محدود نہیں رہے اس سال عالمی یومِ اسکواش کے ذریعے اسکواش کلبوں اور ریلی 28 (Rally28) کے لیے عطیات جمع کرنے کا موقع بھی فراہم کیا گیا تاکہ اس ایونٹ کے جوش و خروش کو کھیل کی ترقی کے لیے دیرپا فوائد میں تبدیل کیا جا سکے
ریلی 28 کے لیے جمع کیے گئے فنڈز عالمی سطح پر امدادی گرانٹس کی فراہمی میں استعمال ہوں گے ان کا مقصد اسکواش کے بارے میں آگاہی اور لوگوں کی شرکت میں اضافہ، اسکواش کی سہولیات کو بہتر بنانا اور کھیل کے ذریعے سماجی ترقی کے منصوبوں کو فروغ دینا ہے۔ اس طرح دنیا بھر میں زیادہ سے زیادہ لوگوں کو اسکواش سے متعارف ہونے اسے کھیلنے اور اس سے فائدہ اٹھانے کے مواقع میسر آئیں گے عالمی یومِ اسکواش 2026 نے ثابت کیا کہ جب اسکواش کی عالمی برادری متحد ہو جائے تو کیا کچھ ممکن ہے یہ تبدیلی ایک میچ، ایک کلب اور ایک کھلاڑی سے شروع ہو سکتی ہے اسکواش یونائیٹڈ فاؤنڈیشن کی سربراہ ایڈریانا اولایا نے کہا ہمیں اس عظیم الشان ایونٹ میں نچلی سطح سے لے کر اعلیٰ درجے تک کے کھلاڑیوں کو شریک کرنے پر بے حد خوشی ہوئی ایسے مواقع کھیل کے لیے انتہائی اہم ہیں خصوصاً اس وقت جب ہم اولمپکس میں اپنی دلچسپ آمد کی تیاری کر رہے ہیں انہوں نے مزید کہا اسکواش ہر ایک کے لیے ہے اور اس ٹیم چیلنج نے ثابت کیا کہ ہر شخص اس کھیل کی ترقی میں اپنا کردار ادا کر سکتا ہے ریلی 28 کے لیے جمع کیے گئے فنڈز اس بات کو یقینی بنانے میں بھی اہم کردار ادا کریں گے کہ لاس اینجلس اولمپکس 2028 (LA28) سے پہلے اور اس کے بعد بھی ہم اپنے کھیل کے لیے ایک دیرپا ورثہ چھوڑ سکیں ورلڈ اسکواش کی صدر زینا وولڈرج نے کہا
عالمی یومِ اسکواش کھیلوں کے عالمی کیلنڈر میں ایک خصوصی اور منفرد ایونٹ بن چکا ہے یہ دنیا بھر کی اسکواش برادریوں کو اکٹھا کرتا ہے جہاں کھلاڑی اپنی مہارت یا درجے سے قطع نظر محض شوق اور تفریح کے لیے اسکواش کھیلتے ہیں یہ دن اسکواش کو اولمپکس کے پروگرام میں شامل کیے جانے کی تیسری سالگرہ منانے کا موقع بھی فراہم کرتا ہے انہوں نے شرکت کرنے والے کھلاڑیوں کلبوں اور دنیا بھر کی اسکواش برادریوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا دنیا بھر میں اس ایونٹ میں شریک ہونے والے تمام کھلاڑیوں کلبوں اور برادریوں کا شکریہ۔ کھیل کے لیے آپ کا جذبہ اور محبت ہی اسکواش کی عالمی برادری کو اس خصوصی جشن کے موقع پر متحد کرتی ہے انہوں نے اپنے پیغام کا اختتام ان الفاظ میں کیا آپ کی مہارت کا درجہ خواہ کچھ بھی ہو اسکواش کورٹ میں ہر ایک کے لیے جگہ موجود ہے