اسلام آباد (پی پی اے) ڈبلیو-15 اسلام آباد جُنید فیملی فاؤنڈیشن ورلڈ ٹینس ویمنز چیمپئن شپ 2026 کے دوسرے مرحلے کے مقابلے پاکستان ٹینس فیڈریشن (پی ٹی ایف) ٹینس کمپلیکس اسلام آباد میں جاری ہیں جہاں 17 ممالک کی 31 کھلاڑی خواتین سنگلز اور ڈبلز مقابلوں میں حصہ لے رہی ہیں پاکستان میں جمہوریہ چیک کے سفیر لاڈیسلاو اسٹائن ہیوبل نے ٹورنامنٹ کے مقابلے دیکھے اور شریک کھلاڑیوں سے ملاقات کرکے تبادلۂ خیال کیا ٹورنامنٹ میں فرانس، چین، روس ڈنمارک میکسیکو ازبکستان جنوبی افریقہ نیدرلینڈز کوریا نیپال جاپان ہانگ کانگ جرمنی تھائی لینڈ ترکیہ جمہوریہ چیک اور پاکستان کی کھلاڑی شریک ہیں یہ ایونٹ جُنید فیملی فاؤنڈیشن کے تعاون سے منعقد کیا جا رہا ہے جس کی معاونت پاکستان میں بین الاقوامی ٹینس کے فروغ اور ترقی میں اہم کردار ادا کر رہی ہے خواتین سنگلز کے دوسرے راؤنڈ میں فرانس کی آسٹرڈ سیروٹے نے روس کی جولیا خرامتسووا کو 3-6، 1-6 سے روس کی کسینیا لاسکوتووا نے ترکیہ کی شریفے پیلین ساری کو 1-6، 0-6 سے اور تھائی لینڈ کی کامونوان یوڈپیتچ نے نیپال کی ابھیلاشا بِستا کو 1-6، 1-6 سے شکست دی. جنوبی افریقہ کی ووزوکو مدلولوا نے کوریا کی جیونگ مون کو 6-3، 3-6، 0-6 سے ہرایا جبکہ جرمنی کی اناستاسیا کوپاریف نے روس کی لیلیا پسکون کو 1-6 0-6 سے شکست دی نیدرلینڈز کی فلورینٹین ڈیکرز نے جاپان کی سوزونا اویگاوا کو 7-6(5)، 4-6، 6-1 سے جمہوریہ چیک کی گلوریا لیونسکی نے ڈنمارک کی ایلینا جمشیدی کو 1-6، 6-2، 6-4 سے اور چین کی رو شی وو نے نیدرلینڈز کی ایما وان پوپل کو 4-6، 6-2، 6-1 سے ہرا دیا خواتین سنگلز کے پہلے راؤنڈ میں ڈنمارک کی ایلینا جمشیدی نے پاکستان کی رومیسہ ملک کو 6-0 6-0 سے شکست دی۔ جرمنی کی اناستاسیا کوپاریف نے ازبکستان کی صابرینا اولیمجانوا کو 2-6، 6-1، 6-3 سے جنوبی افریقہ کی ووزوکو مدلولوا نے ہانگ کانگ کی کائی یاؤ چیونگ کو 6-1، 6-2 سے اور نیدرلینڈز کی فلورینٹین ڈیکرز نے میکسیکو کی سباستیانی لیون کو 6-2 7-5 سے ہرایا نیدرلینڈز کی ایما وان پوپل نے جنوبی افریقہ کی نیسا فنیگن کو 6-0، 6-0 سے شکست دی