اسلام آباد ویمنز ٹینس چیمپئن شپ کے سیمی فائنلز اور فائنلز آج کھیلے جائیں گے

اسلام آباد (پی پی اے) ڈبلیو 15 اسلام آباد جنید فیملی فاؤنڈیشن ورلڈ ٹینس ویمنز چیمپئن شپ 2026 کا دوسرا مرحلہ پاکستان ٹینس فیڈریشن ٹینس کمپلیکس اسلام آباد میں جاری ہے، جس میں 17 ممالک کی 31 کھلاڑی شرکت کر رہی ہیں۔ ٹورنامنٹ کے سیمی فائنلز اور فائنلز آج کھیلے جائیں گے ٹورنامنٹ میں فرانس، چین روس ڈنمارک میکسیکو ازبکستان جنوبی افریقہ، نیدرلینڈز کوریا نیپال جاپان ہانگ کانگ جرمنی
تھائی لینڈ ترکیہ جمہوریہ چیک اور پاکستان کی کھلاڑی شریک ہیں جنید فیملی فاؤنڈیشن اس بین الاقوامی ایونٹ کی سرپرستی کر رہی ہے جس سے پاکستان میں بین الاقوامی ٹینس کے فروغ اور ترقی میں مدد مل رہی ہے. ویمنز سنگلز سیمی فائنلز میں فرانس کی آسٹرڈ سیروٹ نے چین کی رو ژی وو کو 5-7، 4-6 سے شکست دی، جبکہ تھائی لینڈ کی کامونوان یوڈپیچ نے جنوبی افریقہ کی ووزوکو مدلووا کے خلاف 2-6، 7-5، 4-2 کے اسکور پر کامیابی حاصل کی۔ جنوبی افریقی کھلاڑی نے انجری کے باعث مقابلہ ادھورا چھوڑ دیا. ویمنز ڈبلز سیمی فائنل میں تھائی لینڈ کی کامونوان یوڈپیچ اور چین کی رو ژی وو نے فرانس کی آسٹرڈ سیروٹ اور میکسیکو کی سباستیانی لیون کو 1-6، 4-6 سے شکست دے دی۔ دوسرے سیمی فائنل میں جرمنی کی اناستاسیا کوپاریو اور ازبکستان کی سیویل یولداشیوا کو جنوبی افریقہ کی ووزوکو مدلووا اور وارونا مدلووا کے خلاف واک اوور ملا ایونٹ کا ویمنز سنگلز فائنل آج صبح 11 بجے جبکہ ویمنز ڈبلز فائنل سہ پہر 3 بجے کھیلا جائے گا۔ سنگلز فائنل میں فرانس کی آسٹرڈ سیروٹ اور تھائی لینڈ کی کامونوان یوڈپیچ ٹائٹل کے حصول کے لیے مدمقابل ہوں گی

Comments (0)
Add Comment