بلی جین کنگ کپ، مالدیپ کی ٹیم اسلام آباد پہنچ گئی

اسلام آباد (پی پی اے) بلی جین کنگ کپ ایشیا اوشیانا گروپ تھری ٹینس چیمپئن شپ میں شرکت کے لیے ٹیموں کی اسلام آباد آمد شروع ہوگئی ہے مالدیپ کی ٹیم اسلام آباد پہنچ گئی ایونٹ 21 سے 24 اکتوبر 2026 تک پاکستان ٹینس فیڈریشن پی ٹی ایف ٹینس کمپلیکس گارڈن ایونیو اسلام آباد میں کھیلا جائے گا پاکستان کی ٹینس تاریخ میں پہلی مرتبہ اس عالمی سطح کے خواتین کے ٹیم ٹینس مقابلے کی میزبانی کر رہا ہے چیمپئن شپ میں آٹھ ممالک بحرین، بھوٹان ایران اردن کویت مالدیپ پاکستان اور قطر کی خواتین ٹینس کھلاڑی شرکت کریں گی پاکستان ٹینس فیڈریشن کے صدر اعصام الحق قریشی سیکریٹری جنرل کرنل ضیاء الدین طفیل اور پی ٹی ایف انتظامیہ نے شریک ٹیموں کے وفود کا خیرمقدم کیا اور پاکستان میں پہلی مرتبہ اس چیمپئن شپ کے انعقاد پر خوشی کا اظہار کیا. اس موقع پر پی ٹی ایف قیادت نے کہا کہ اس عالمی مقابلے کی میزبانی پاکستان کے ٹینس بالخصوص خواتین کے ٹینس کے فروغ کے عزم کی عکاس ہے۔ اس سے بین الاقوامی کھیلوں کے تعلقات مضبوط ہوں گے اور پاکستانی کھلاڑیوں کو ہوم گراؤنڈ پر غیر ملکی کھلاڑیوں کے خلاف کھیلنے کے قیمتی مواقع میسر آئیں گے پاکستان ٹینس فیڈریشن نے تمام شریک ٹیموں، آفیشلز اور وفود کے استقبال اور مقابلوں کے کامیاب انعقاد کے لیے جامع انتظامات شروع کر رکھے ہیں بلی جین کنگ کپ کی میزبانی پاکستان کی ٹینس تاریخ میں ایک اہم سنگ میل ہے، جو ملک میں بین الاقوامی ٹینس مقابلوں کے کامیاب انعقاد کی بڑھتی ہوئی صلاحیت کو ظاہر کرتا ہے

Comments (0)
Add Comment