کراچی (پی پی اے) قومی ہاکی چیمپئن شپ جنوری 2027 میں عبدالستار ایدھی ہاکی اسٹیڈیم کراچی میں منعقد ہوگی پاکستان ہاکی فیڈریشن کے زیر اہتمام اس اہم ایونٹ میں تمام صوبوں اور اہم محکموں کی سرکردہ ہاکی ٹیمیں حصہ لیں گی چیمپئن شپ میں پاکستان آرمی پاکستان کسٹمز پاکستان پولیس ماری پیٹرولیم سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ ایس این جی پی ایل اور واپڈا سمیت مختلف محکموں کی ٹیمیں میدان میں اتریں گی یہ ایونٹ ہاکی شائقین کو پاکستان کے نامور قومی کھلاڑیوں کو اپنے اپنے محکموں اور صوبوں کی نمائندگی کرتے ہوئے دیکھنے کا موقع فراہم کرے گا توقع ہے کہ چیمپئن شپ سے مسابقتی ہاکی کو فروغ ملے گا محکمہ جاتی کھیلوں کو تقویت حاصل ہوگی اور پاکستان کے قومی کھیل کی بحالی و ترقی میں مدد ملے گی