راولپنڈی (پی پی اے) پاکستان سری لنکا اور انگلینڈ کے درمیان ون ڈے ٹرائی سیریز کے سلسلے میں پاکستان اور سری لنکا کی ٹیموں نے راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں ٹریننگ سیشن میں حصہ لیا کھلاڑیوں نے ہیڈ کوچ مائیک ہیسن کی نگرانی میں بھرپور پریکٹس کی تین گھنٹے جاری رہنے والے ڈے نائٹ ٹریننگ سیشن کے دوران کھلاڑیوں نے بیٹنگ باؤلنگ اور فیلڈنگ کی مشقیں کیں اور سیریز کے افتتاحی میچ کی تیاریوں پر توجہ دی انگلینڈ کی ٹیم آج دوپہر 12 بجے راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں ٹریننگ کرے گی جبکہ پاکستان اور سری لنکا کی ٹیمیں ہفتے کے روز بھی شام 4 سے 7 بجے تک پریکٹس سیشن میں حصہ لیں گی ٹرائی سیریز کا پہلا میچ اتوار کو پاکستان اور سری لنکا کے درمیان کھیلا جائے گا