پاکستان بال ہاکی ٹیم کی وزیراعظم آفس آمد کھلاڑیوں کی پذیرائی

اسلام آباد (پی پی اے) ایشین چیمپئن شپ جیتنے والی پاکستان بال ہاکی ٹیم کو چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خان کی دعوت پر وزیراعظم آفس مدعو کیا گیا جہاں ٹیم کے کھلاڑیوں کو شاندار کامیابی پر مبارکباد پیش کی گئی اور ان کی کارکردگی کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا اس موقع پر چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خان نے کھلاڑیوں کو میڈلز پہنائے اور مستقبل میں بھی کھیلوں کے فروغ اور کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کے لیے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی ٹیم کے کھلاڑیوں نے وزیراعظم اور وزیراعظم یوتھ پروگرام کی جانب سے ملنے والی معاونت پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اس تعاون نے ان کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا اس موقع پر وزیراعظم یوتھ پروگرام کے فوکل پرسن اسپورٹس حسام عباسی بھی موجود تھے

Comments (0)
Add Comment