اسلام آباد (پی پی اے) پاکستان ہاکی فیڈریشن نے 8 سے 21 فروری 2027 تک اسلام آباد میں کینیڈا کی قومی ہاکی ٹیم کے خلاف دوطرفہ ہاکی سیریز کی میزبانی کے لیے تیاریوں اور آمادگی کی باضابطہ تصدیق کر دی ہے یہ سیریز پاکستان میں بین الاقوامی ہاکی کی بحالی کی جانب ایک اہم پیش رفت ہے، جس کا مقصد عالمی کھیلوں کے روابط مضبوط بنانا اور قومی کھلاڑیوں کو اعلیٰ سطح کے مقابلوں کے مواقع فراہم کرنا ہے پاکستان ہاکی فیڈریشن وزارتِ بین الصوبائی رابطہ اور متعلقہ وفاقی حکام کے تعاون سے کینیڈین دستے کے لیے رہائش، ٹرانسپورٹ، کھیلوں کی سہولیات اور سیکیورٹی سمیت تمام ضروری انتظامات مکمل کرے گیپاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر اور وفاقی سیکریٹری وزارتِ بین الصوبائی رابطہ محی الدین احمد وانی نے کینیڈین ٹیم کے مجوزہ دورے کا خیرمقدم کرتے ہوئے اسے پاکستان میں بین الاقوامی ہاکی کے فروغ اور دونوں ممالک کے درمیان کھیلوں کے تعلقات مزید مضبوط بنانے کا اہم موقع قرار دیا ہے۔یہ سیریز دونوں ممالک کے کھلاڑیوں اور آفیشلز کو بین الاقوامی سطح پر مقابلہ کرنے، تجربات کے تبادلے اور ہاکی کی ترقی میں کردار ادا کرنے کا موقع فراہم کرے گی۔
پاکستان ہاکی فیڈریشن نے امید ظاہر کی ہے کہ اسلام آباد میں کینیڈین اسکواڈ کا پیشہ ورانہ انداز میں استقبال کیا جائے گا اور ایک باوقار، معیاری اور یادگار کھیلوں کے ایونٹ کو یقینی بنایا جائے گا پی ایچ ایف کے مطابق یہ دورہ پاکستان کو بین الاقوامی ہاکی کیلنڈر میں دوبارہ نمایاں مقام دلانے، عالمی ٹیموں کو پاکستان آنے کی ترغیب دینے اور ملک بھر میں نوجوان کھلاڑیوں کے درمیان ہاکی کے فروغ کے لیے جاری وسیع تر کوششوں کا حصہ ہے