راولپنڈی (پی پی اے) پاکستان کے مایہ ناز بلے باز بابر اعظم نے ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میں شاندار سنگ میل عبور کرتے ہوئے 141 اننگز کے بعد سب سے زیادہ رنز بنانے کا عالمی ریکارڈ اپنے نام کر لیا ہے۔د انہوں نے اس اعزاز کے حصول کے لیے جنوبی افریقہ کے سابق مایہ ناز بلے باز ہاشم آملہ کا ریکارڈ توڑ دیا. سری لنکا کے خلاف ٹرائیع نیشن ون ڈے سیریز کے دوران بابر اعظم نے اپنے ون ڈے کیریئر کے مجموعی رنز کی تعداد 6 ہزار 671 تک پہنچا دی جبکہ ہاشم آملہ نے 141 اننگز کے بعد 6 ہزار 626 رنز بنائے تھے بھارت کے اسٹار بلے باز ویرات کوہلی 6 ہزار 224 رنز کے ساتھ اس فہرست میں پیچھے ہیں بابر اعظم اس سے قبل بھی ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میں تیز ترین 5 ہزار رنز مکمل کرنے کا ریکارڈ اپنے نام کر چکے ہیں اب ان کی نظریں ہاشم آملہ کے تیز ترین 7 ہزار ون ڈے رنز مکمل کرنے کے عالمی ریکارڈ پر مرکوز ہیں جو انہوں نے 150 اننگز میں حاصل کیا تھا بابر اعظم کی موجودہ کارکردگی انہیں اس تاریخی اعزاز کے حصول کے لیے مضبوط امیدوار بناتی ہے