پریذیڈنٹ ٹرافی گریڈ ون ساتویں راؤنڈ کا سنسنی خیز آغاز

محمد فاروق کی دھواں دار سنچری، ایم آئی ٹی سلوشنز کے پی ٹی وی کے خلاف 370 رنز

اسلام آباد (پی پی اے) پریذیڈنٹ ٹرافی گریڈ ون کے ساتویں راؤنڈ کا آغاز ہوگیا پہلے روز مختلف گراؤنڈز میں کھیلے گئے میچز میں ایم آئی ٹی سلوشنز غنی اور کنگزمین اکیڈمی کے بلے بازوں نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا، جبکہ کے آر ایل کی ٹیم ایس این جی پی ایل کے خلاف پہلی اننگز میں 151 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی اسلام آباد کے ڈائمنڈ کرکٹ گراؤنڈ میں ایم آئی ٹی سلوشنز نے پی ٹی وی کے خلاف پہلے روز کھیل کے اختتام پر 77.2 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 370 رنز بنالیے۔ محمد فاروق نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے 101 گیندوں پر 15 چوکوں اور 7 چھکوں کی مدد سے 130 رنز کی اننگز کھیلی۔ پی ٹی وی کے خلیل احمد نے 91 رنز دے کر 3 وکٹیں حاصل کیں لاہور کے ایل سی سی اے گراؤنڈ میں غنی نے او جی ڈی سی ایل کے خلاف 74 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 232 رنز بنائے غنی کی جانب سے حسین طلعت نے 71 جبکہ علی رزاق نے 64 رنز اسکور کیے۔ او جی ڈی سی ایل کے آفتاب احمد اور محمد حسنین نے 3، 3 جبکہ محمد عامر خان نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا

Comments (0)
Add Comment