اسلام آباد (پی پی اے) پشاور سے تعلق رکھنے والے پاکستانی باڈی بلڈر محمد یاسین خان نے سلوواکیہ میں منعقدہ آئی ایف بی بی ورلڈ فٹنس کپ 2026 میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے طلائی تمغہ جیت لیا اور عالمی سطح پر پاکستان کا نام روشن کر دیا۔محمد یاسین خان کی اس نمایاں کامیابی کو پاکستان کے لیے ایک بڑا اعزاز قرار دیا جا رہا ہے۔ عالمی مقابلے میں گولڈ میڈل حاصل کرنے پر نہ صرف پشاور بلکہ ملک بھر میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے ان کی کامیابی پاکستانی کھیلوں کے لیے ایک قابلِ فخر لمحہ ہے، جو عالمی سطح پر پاکستانی کھلاڑیوں کی صلاحیتوں اور محنت کا اعتراف ہے۔ محمد یاسین خان کی یہ کامیابی ملک میں باڈی بلڈنگ کے شعبے کے لیے بھی حوصلہ افزا قرار دی جا رہی ہے