شجر عباس کی شاندار واپسی، قومی ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں سو میٹر ریس جیت لی

اسلام آباد (پی پی اے) پاکستان کے نامور اسپرنٹر شجر عباس نے قومی ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں سو میٹر ریس جیت کر شاندار کم بیک کر لیا پنڈلی کی سرجری اور بحالی کے مشکل مراحل سے گزرنے کے بعد یہ کامیابی ان کے عزم محنت اور ثابت قدمی کا ثبوت بن گئی ہے
شجر عباس کی اس کامیابی نے ایک بار پھر قومی ایتھلیٹکس میں ان کی صلاحیتوں کو نمایاں کر دیا ہے۔ انجری کے بعد ٹریک پر واپسی اور سو میٹر ریس میں فتح ان کے لیے اہم پیش رفت ہے جس سے ان کے کھیل میں دوبارہ بھرپور انداز میں آگے بڑھنے کے عزم کا اظہار ہوتا ہے ان کی کامیابی کو پاکستانی ایتھلیٹکس کے لیے ایک حوصلہ افزا پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے

Comments (0)
Add Comment