پی سی بی اور الائیڈ بینک کا اسکول کرکٹ کے فروغ کے لیے اہم معاہدہ

لاہور (پی پی اے) پاکستان کرکٹ بورڈ پی سی بی اور الائیڈ بینک لمیٹڈ اے بی ایل نے ملک بھر میں اسکولوں کی سطح پر کرکٹ کے فروغ اور نئے ٹیلنٹ کی تلاش کے لیے ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام 2026-27 کے سلسلے میں مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کر دیے یہ معاہدہ پی سی بی کے چیئرمین محسن نقوی اور الائیڈ بینک کے صدر و چیف ایگزیکٹو آفیسر عائزِد رزاق گل کی قیادت میں طے پایا معاہدے پر دستخط کی تقریب قذافی اسٹیڈیم لاہور میں منعقد ہوئی جہاں پی سی بی کے چیف آپریٹنگ آفیسر سمیر احمد سید اور الائیڈ بینک کے چیف نارتھ سی آر بی جی عابد انور نے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کیے۔ اس موقع پر چیئرمین پی سی بی محسن نقوی اور الائیڈ بینک کے چیف ایگزیکٹو آفیسر عائزِد رزاق گل بھی موجود تھے معاہدے کے تحت الائیڈ بینک کی جانب سے 10 کروڑ روپے کی مالی معاونت فراہم کی جائے گی، جس کے ذریعے ملک بھر کے 100 اضلاع میں شامل 1400 اسکولوں کے طلبہ کو کرکٹ کی پیشہ ورانہ کٹس معیاری کھیلوں کا سامان لباس اور دیگر ضروری سہولیات فراہم کی جائیں گی اس پروگرام کا بنیادی مقصد اسکولوں کی سطح پر کرکٹ کو فروغ دینا نوجوان کھلاڑیوں کی صلاحیتوں کو نکھارنا اور مستقبل کے قومی کرکٹرز کی تلاش کے لیے مؤثر مواقع فراہم کرنا ہے۔ اس اقدام سے ملک کے مختلف علاقوں میں موجود باصلاحیت نوجوانوں کو اپنی کھیل کی صلاحیتیں اجاگر کرنے اور کرکٹ کے میدان میں آگے بڑھنے کا موقع ملے گا پی سی بی اور الائیڈ بینک نے اس شراکت داری کو آئندہ برسوں میں بھی جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا ہے تاکہ پاکستان میں نچلی سطح پر کرکٹ کی ترقی نوجوانوں کی تربیت اور نئے ٹیلنٹ کی مسلسل حوصلہ افزائی کو یقینی بنایا جا سکے

Comments (0)
Add Comment