نیشنل بیچ والی بال چیمپئن شپ: مردوں اور خواتین کے کوارٹر فائنلز کے لیے ٹیمیں کوالیفائی کر گئیں

کراچی (پی پی اے) نیشنل بیچ والی بال چیمپئن شپ 2026 کے تیسرے روز مانوڑ بیچ کراچی میں مردوں اور خواتین کے دلچسپ مقابلے مکمل ہو گئے جس کے ساتھ ابتدائی راؤنڈ کا مرحلہ بھی اختتام پذیر ہو گیا چیمپئن شپ کے ناک آؤٹ مرحلے میں ہفتہ 31 اکتوبر کو دونوں کیٹیگریز کے کوارٹر فائنلز اور سیمی فائنلز کھیلے جائیں گے پاکستان نیوی اور پاکستان والی بال فیڈریشن پی وی ایف کے اشتراک سے منعقدہ چیمپئن شپ میں ملک بھر سے نمایاں ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں مردوں کی کیٹیگری کے نتائج تیسرے روز مردوں کی کیٹیگری میں چھ مقابلے کھیلے گئے جن میں پنجاب پی او ایف گلگت بلتستان، واپڈا، نیوی وائٹ اور نیوی بلیو نے کامیابی حاصل کی پہلے میچ میں پنجاب نے پاک فضائیہ کو 2-0 سے شکست دی دوسرے میچ میں پی او ایف نے بلوچستان کو 2-0 سے ہرایا تیسرے مقابلے میں گلگت بلتستان نے آزاد جموں و کشمیر کو 2-0 سے زیر کیا جبکہ واپڈا نے سخت مقابلے کے بعد اے ایس ایف کو 2-1 سے شکست دی نیوی وائٹ نے پولیس کو 2-0 اور نیوی بلیو نے خیبرپختونخوا کو 2-0 سے ہرا دیا مردوں کی کیٹیگری میں واپڈا اور اے ایس ایف کے درمیان مقابلہ واحد میچ تھا جو تین سیٹس تک جاری رہا جبکہ دیگر پانچ مقابلوں میں فاتح ٹیموں نے براہ راست دو سیٹس میں کامیابی حاصل کی خواتین کی کیٹیگری کے نتائج خواتین کی کیٹیگری میں بھی پانچ مقابلے کھیلے گئے۔ نیوی بلیو نے آرمی کو 2-0 سے شکست دی پی او ایف نے گلگت بلتستان کے خلاف 2-1 سے کامیابی حاصل کی نیوی وائٹ نے پنجاب کو 2-0 سے ہرایا خیبرپختونخوا نے اسلام آباد کو 2-0 جبکہ واپڈا نے آزاد جموں و کشمیر کو 2-0 سے شکست دی خواتین کی کیٹیگری میں پی او ایف اور گلگت بلتستان کے درمیان مقابلہ سب سے سنسنی خیز رہا جس میں پی او ایف نے 2-1 سے کامیابی حاصل کی دیگر چاروں میچز میں فاتح ٹیموں نے دو، صفر سے کامیابی حاصل کی 31 اکتوبر کو کوارٹر فائنلز اور سیمی فائنلز ابتدائی راؤنڈ مکمل ہونے کے بعد ہفتہ 31 اکتوبر کو مردوں اور خواتین کی کیٹیگریز کے کوارٹر فائنلز صبح ساڑھے 9 بجے شروع ہوں گے جبکہ سیمی فائنلز سہ پہر 4 بجے کھیلے جائیں گے مردوں کی کیٹیگری کے کوارٹر فائنلز:
صبح 9:30 بجے: نیوی بلیو بمقابلہ اے ایس ایف
صبح 10:15 بجے پی او ایف بمقابلہ پولیس صبح 11 بجے واپڈا بمقابلہ خیبرپختونخوا
صبح 11:45 بجے: نیوی وائٹ بمقابلہ پنجاب
مردوں کے سیمی فائنلز:
سہ پہر 4 بجے۔میچ نمبر 19 کی فاتح ٹیم بمقابلہ میچ نمبر 21 کی فاتح ٹیم
سہ پہر 4:45 بجے میچ نمبر 20 کی فاتح ٹیم بمقابلہ میچ نمبر 22 کی فاتح ٹیم
خواتین کی کیٹیگری کے کوارٹر فائنلز صبح 9:30 بجے: نیوی بلیو بمقابلہ پنجاب صبح 10:15 بجے: واپڈا بمقابلہ پولیس
صبح 11 بجے نیوی وائٹ بمقابلہ آرمی صبح 11:45 بجے: پی او ایف بمقابلہ خیبرپختونخوا خواتین کے سیمی فائنلز: سہ پہر 4 بجے: میچ نمبر 16 کی فاتح ٹیم بمقابلہ میچ نمبر 18 کی فاتح ٹیم سہ پہر 4:45 بجے: میچ نمبر 17 کی فاتح ٹیم بمقابلہ میچ نمبر 19 کی فاتح ٹیم ابتدائی مرحلے کے اختتام کے بعد چیمپئن شپ فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہو گئی ہے، جہاں تمام ٹیمیں سیمی فائنل اور فائنل تک رسائی کے لیے بھرپور مقابلہ کریں گی نیشنل بیچ والی بال چیمپئن شپ ملک بھر کی مردوں اور خواتین کی ٹیموں کو اپنی صلاحیتوں کے اظہار کا موقع فراہم کرنے کے ساتھ پاکستان میں بیچ والی بال کے فروغ اور مقبولیت میں بھی اہم کردار ادا کر رہی ہے

Comments (0)
Add Comment