پی ایس ایل 12 کا روڈ میپ جاری کھلاڑیوں کی نیلامی 23 جنوری کو ہوگی

لاہور (پی پی اے) پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان سپر لیگ کے 12ویں ایڈیشن کا شیڈول اور پری سیزن روڈ میپ جاری کردیا ہے جس کے تحت کھلاڑیوں کی براہ راست سائننگ کا عمل شروع ہوگیا ہے جبکہ پلیئرز آکشن 23 جنوری 2027 کو منعقد ہوگی پی ایس ایل 12 کا انعقاد 18 مارچ سے 2 مئی 2027 تک ہوگا جس میں پہلی مرتبہ پانچ سے چھ مختلف شہروں کے میدانوں میں مجموعی طور پر 46 روز کے دوران 44 میچز کھیلے جائیں گے. پی سی بی کے مطابق ٹورنامنٹ میں 40 لیگ میچز اور چار پلے آف مقابلے شامل ہوں گے۔ تمام آٹھ فرنچائزز کے لیے براہ راست کھلاڑیوں کی سائننگ کا مرحلہ 23 اکتوبر سے شروع ہوچکا ہے جو 23 نومبر 2026 تک جاری رہے گا ہر فرنچائز کو ایک ایسے نمایاں کھلاڑی کو براہ راست سائن کرنے کی اجازت ہوگی جو پی ایس ایل کے دسویں اور گیارہویں ایڈیشن میں شریک نہ رہا ہو کھلاڑیوں کی منتقلی اور ٹیموں کی تشکیل کے عمل کے تحت 23 جنوری 2027 کو پلیئرز آکشن منعقد ہوگی جبکہ فرنچائزز کے درمیان پلیئرز ریٹینشن پری آکشن ٹریڈ ونڈو نیلامی کے قواعد اور کھیلنے کی شرائط کو حتمی شکل دینے کے لیے آئندہ ہفتے ایک خصوصی ورکشاپ بھی منعقد کی جائے گی پاکستان کرکٹ بورڈ نے ملکی ڈومیسٹک کرکٹ کو پی ایس ایل کے ساتھ منسلک کرنے کا بھی اہم فیصلہ کیا ہے اس سلسلے میں نیشنل ٹی 20 گولڈ اور نیشنل ٹی 20 سلور ٹورنامنٹس کو پی ایس ایل 12 کے لیے کھلاڑیوں کی صلاحیتوں کی جانچ اور انتخاب کا بنیادی ذریعہ بنایا جائے گا ان مقابلوں میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے ڈومیسٹک کھلاڑیوں کو پی ایس ایل کی نیلامی تک براہ راست رسائی کا موقع ملے گا جس سے انہیں قومی ٹیم میں شمولیت کے امکانات بھی میسر آسکیں گے چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کہا کہ پی ایس ایل پاکستان کرکٹ کا سب سے بڑا پلیٹ فارم ہے اور بارہویں ایڈیشن کو اب تک کا سب سے زیادہ وسیع اور شاندار سیزن بنانے کی منصوبہ بندی کی جارہی ہے گزشتہ ایڈیشن میں ریکارڈ شائقین کی شرکت کے بعد لیگ کو مزید شہروں تک لے جانے کا فیصلہ کیا گیا ہے تاکہ فرنچائزز کھلاڑیوں تجارتی شراکت داروں اور براڈکاسٹرز کو بروقت تیاری کا موقع مل سکے منصوبہ بندی کی جارہی پی ایس ایل کے چیف ایگزیکٹو سلمان نصیر نے کہا کہ پہلی مرتبہ لیگ پانچ سے چھ شہروں میں کھیلی جائے گی جس سے پاکستان بھر کے کرکٹ شائقین کو اپنے شہروں میں بین الاقوامی معیار کی ٹی 20 کرکٹ دیکھنے کا موقع ملے گا ان کا کہنا تھا کہ کھلاڑیوں کی براہ راست سائننگ ٹریڈز اور ریٹینشن کے فیصلے آئندہ سیزن کے لیے مضبوط ٹیموں کی تشکیل میں اہم کردار ادا کریں گے واضح رہے کہ پی ایس ایل 12 کا باقاعدہ آغاز 18 مارچ 2027 کو ہوگا جبکہ فائنل 2 مئی 2027 کو کھیلا جائے گا ٹورنامنٹ کے مزید انتظامی اور تکنیکی امور سے متعلق اعلانات آئندہ ہفتوں میں کیے جائیں گے.

Comments (0)
Add Comment