ہانگ کانگ سپر سکسز کرکٹ ٹورنامنٹ پاکستان نے بھارت کو بآسانی شکست دے دی

ہانگ کانگ (پی پی اے) ہانگ کانگ انٹرنیشنل سپر سکسز کرکٹ ٹورنامنٹ میں پاکستان نے بھارت کو بآسانی شکست دے کر گروپ سی کا اہم مقابلہ اپنے نام کر لیا اس سے قبل متحدہ عرب امارات نے دفاعی چیمپئن پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد آخری گیند پر ایک وکٹ سے شکست دی تھی. مونگ کوک میں کھیلے گئے بھارت کے خلاف میچ میں ٹاس پاکستان نے جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا بھارت نے مقررہ 6 اوورز میں 88 رنز بنائے بھارتی بیٹر ششانک سنگھ نے جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے صرف 11 گیندوں پر 40 رنز اسکور کیے جس میں 2 چوکے اور 5 چھکے شامل تھے۔ نتیش رانا نے 14 گیندوں پر 19 رنز بنائے جبکہ راہول ترپاٹھی 9 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے ٹی نتراجن 12 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے پاکستان کی جانب سے عبدالصمد نے ایک اوور میں 10 رنز دے کر 2 وکٹیں حاصل کیں جبکہ احمد دانیال اور محمد شہزاد نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا 89 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان نے جارحانہ آغاز کیا خواجہ نافع اور کپتان عباس آفریدی نے بھارتی بولرز کے خلاف تیز رفتار بیٹنگ کرتے ہوئے پہلی وکٹ کے لیے 59 رنز کی شراکت قائم کی عباس آفریدی نے صرف 8 گیندوں پر ایک چوکے اور 5 چھکوں کی مدد سے 35 رنز کی دھواں دار اننگز کھیلی جبکہ خواجہ نافع نے 12 گیندوں پر 2 چوکوں اور 5 چھکوں کی مدد سے 41 رنز بنائے عبدالصمد 7 اور عرفان خان 6 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے پاکستان نے مطلوبہ ہدف صرف 3.5 اوورز میں حاصل کر لیا شاندار کارکردگی پر کپتان عباس آفریدی کو پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔ متحدہ عرب امارات کے ہاتھوں پاکستان کو شکست قبل ازیں ہانگ کانگ انٹرنیشنل سپر سکسز کرکٹ ٹورنامنٹ کے گروپ سی کے میچ میں متحدہ عرب امارات نے دفاعی چیمپئن پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد ایک وکٹ سے شکست دی تھی پاکستان ایونٹ میں اپنے اعزاز کا دفاع کر رہا ہے 2025 کے فائنل میں پاکستان نے کویت کو شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کیا تھا مونگ کوک میں کھیلے گئے اس میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 6 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 106 رنز بنائے جواب میں متحدہ عرب امارات نے 107 رنز کا ہدف آخری گیند پر 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیاپاکستان کی جانب سے اننگز کا آغاز خواجہ نافع اور عبدالصمد نے کیا تاہم خواجہ نافع 4 گیندوں پر 3 رنز بنا کر محمد فاروق کی گیند پر زاہد علی کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو گئے۔ اس کے بعد عبدالصمد اور کپتان عباس آفریدی نے جارحانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹیم کا اسکور تیزی سے آگے بڑھایا. عباس آفریدی نے صرف 13 گیندوں پر ایک چوکے اور 8 چھکوں کی مدد سے 53 رنز کی دھواں دار اننگز کھیلی اور ریٹائرڈ آؤٹ ہوئے عرفان خان 3 گیندوں پر 8 رنز بنا کر محمد فاروق کی گیند پر آؤٹ ہوئے عبدالصمد نے 15 گیندوں پر 5 چوکوں اور 2 چھکوں کی مدد سے ناقابل شکست 39 رنز بنائے جبکہ سعد مسعود ایک رن بنا کر ناٹ آؤٹ رہے 107 رنز کے ہدف کے تعاقب میں متحدہ عرب امارات کو ابتدائی نقصان اس وقت اٹھانا پڑا جب انش ٹنڈن پہلی ہی اوور میں ایک رن بنا کر عباس آفریدی کی گیند پر بولڈ ہو گئے محمد ذوہیب 4 گیندوں پر 7 رنز بنا کر عبدالصمد کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے جبکہ معروف مرچنٹ 3 گیندوں پر 2 رنز بنا کر ریٹائرڈ آؤٹ ہو گئے محمد فاروق بھی ریٹائرڈ آؤٹ ہوئے تاہم متحدہ عرب امارات کے کپتان خالد شاہ نے پاکستانی بولرز کے خلاف جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے میچ کا پانسہ پلٹ دیا انہوں نے صرف 20 گیندوں پر 3 چوکوں اور 9 چھکوں کی مدد سے 71 رنز کی شاندار اننگز کھیلی وہ عرفان خان کی گیند پر خواجہ نافع کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے خالد شاہ کے آؤٹ ہونے کے بعد زاہد علی نے 8 گیندوں پر 2 چوکوں اور 2 چھکوں کی مدد سے ناقابل شکست 22 رنز بنائے اور آخری گیند پر چھکا لگا کر متحدہ عرب امارات کو فتح دلا دی خالد شاہ کو 20 گیندوں پر 71 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلنے پر پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا واضح رہے کہ ٹورنامنٹ میں شریک 12 ٹیموں کو تین تین ٹیموں پر مشتمل چار گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے گروپ اے میں آسٹریلیا انگلینڈ اور ہانگ کانگ گروپ بی میں بنگلہ دیش اسکاٹ لینڈ اور سری لنکا گروپ سی میں پاکستان بھارت اور متحدہ عرب امارات جبکہ گروپ ڈی میں افغانستان عمان اور جنوبی افریقہ کی ٹیمیں شامل ہیں

Comments (0)
Add Comment