پاکستان انڈر 17 فٹبال ٹیم کا تربیتی کیمپ جاری

بین الاقوامی مقابلوں کی تیاری، قومی کھلاڑیوں کی اسلام آباد میں بھرپور مشقیں

اسلام آباد (پی پی اے) پاکستان انڈر 17 فٹبال ٹیم کا تربیتی کیمپ پاکستان اسپورٹس بورڈ اسلام آباد میں جاری ہے جہاں نوجوان کھلاڑی آئندہ بین الاقوامی فٹبال ایونٹس میں شرکت کے لیے بھرپور تیاریوں میں مصروف ہیں تربیتی کیمپ میں کھلاڑیوں کی فنی صلاحیتوں کھیل میں مہارت اور ٹیم ورک کو بہتر بنانے پر توجہ دی جا رہی ہے تاکہ بین الاقوامی سطح پر قومی ٹیم بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کر سکے۔ ٹیم کی آئندہ بین الاقوامی مقابلوں کے لیے روانگی سے قبل تربیتی سرگرمیاں جاری ہیں جبکہ کوچنگ اسٹاف کھلاڑیوں کی تیاریوں کو حتمی شکل دینے میں مصروف ہے

Comments (0)
Add Comment