حمزہ رومان کی جے 60 جونیئر ٹینس چیمپئن شپ کے کوارٹر فائنل میں رسائی

اسلام آباد (پی پی اے) پاکستان کے نوجوان ٹینس کھلاڑی حمزہ رومان نے جے 60 بارڈ فاؤنڈیشن جونیئر ورلڈ ٹینس چیمپئن شپ اسلام آباد 2026 میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بوائز سنگلز کے کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی پاکستان ٹینس فیڈریشن پی ٹی ایف ٹینس کمپلیکس گارڈن ایونیو اسلام آباد میں جاری چیمپئن شپ کے دوسرے راؤنڈ میں حمزہ رومان نے سویڈن کے نیلس پریگر کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 6-3 اور 6-3 سے شکست دے کر اگلے مرحلے کے لیے کوالیفائی کیا۔دوسری جانب پاکستان کے تین مزید کھلاڑی احتشام ہمایوں عامر مزاری اور محمد حسن عثمانی کل اپنے اپنے دوسرے راؤنڈ کے سنگلز مقابلوں میں ایکشن میں ہوں گے جہاں ان کی نظریں کامیابی حاصل کرکے اگلے مرحلے تک رسائی پر مرکوز ہوں گی چیمپئن شپ کے مقابلے صبح 10 بجے شروع ہوں گے ایونٹ میں 14 ممالک کے مجموعی طور پر 58 کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں جن میں 36 بوائز اور 22 گرلز شامل ہیں شریک ممالک میں پاکستان روس ہانگ کانگ چین تھائی لینڈ قازقستان بنگلہ دیش سری لنکا سربیا آسٹریلیا اسپین کینیڈا بیلاروس اور سویڈن شامل ہیں چیمپئن شپ کی سرپرستی بارڈ فاؤنڈیشن کر رہی ہے جس کا تعاون پاکستان میں جونیئر ٹینس کے فروغ اور نوجوان کھلاڑیوں کو بین الاقوامی سطح پر اپنی صلاحیتوں کے اظہار کے مواقع فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کر رہا ہے دوسرے راؤنڈ کے بوائز سنگلز مقابلوں میں روس کے نکیتا ڈوگاڈن نے تھائی لینڈ کے ناپات پٹانالیرتھن کو 6-3، 6-1 سے جبکہ سری لنکا کے آہل کلیل نے پاکستان کے محمد شایان کو 6-1، 6-4 سے شکست دی۔ چین کے ہاؤشوان شو نے پاکستان کے محمد یحییٰ کو 6-3، 6-4 سے ہرایا گرلز سنگلز کے دوسرے راؤنڈ میں تھائی لینڈ کی پلوئیپچ ڈاؤنگ کھیاو نے روس کی ایولینا زیپا کو 6-4، 6-4 سے تھائی لینڈ کی پیمپیسیا وونگوانیتکاجون نے قازقستان کی پولینا سوشکووا کو 6-2 1-6، 6-4 سے، روس کی وکٹوریہ گرونتووا نے چین کی ڈائیکسی ہو کو 3-6، 6-1، 6-4 سے جبکہ تھائی لینڈ کی انیاوی پیسارنپانوونگ نے چین کی یجیا وانگ کو 6-2، 5-7، 6-3 سے شکست دی بوائز ڈبلز کے پہلے راؤنڈ میں پاکستان کے عبدالباسط اور سربیا کے ووکاسن پاولووچ نے قازقستان کے سنزہار بولات اور پاکستان کے عبدالرحمان سہیل کو 6-0، 6-0 سے ہرایا تھائی لینڈ کے ناپات پٹانالیرتھن اور فاسین سنچالونگ نے آسٹریلیا کے عدنان افضل اور پاکستان کے ارحم طارق کو 6-0، 6-2 سے شکست دی۔ پاکستان کے ریان خان اور محمد شایان نے چین کے یوپئی لیانگ اور بو ہان یانگ کو 6-3، 6-4 سے جبکہ پاکستان کے عامر مزاری اور سری لنکا کے آہل کلیل نے پاکستان کے ابدار علی اور قازقستان کے الشنہان محمدکالی کو 6-4، 6-2 سے ہرایا دیگر مقابلوں میں چین کے آولون ما اور ہاؤشوان شو نے روس کے ڈینیئل الیاس اور نکیتا ڈوگاڈن کو 7-6(4)، 6-4 سے شکست دی پاکستان کے محمد حسن عثمانی اور محمد حذیق عاصم نے پاکستان کے محمد احمد افضل اور تھائی لینڈ کے تاچاتم سریسن کو 7-6(5)، 6-2 سے ہرایا جبکہ سویڈن کے نیلس پریگر اور بیلاروس کے الیگزینڈر ویرسوتسکی نے پاکستان کے زوہیب افضل ملک اور محمد یحییٰ کو سخت مقابلے کے بعد 6-3، 6-7(6)، 10-8 سے شکست دی

Comments (0)
Add Comment