پاکستان شاہینز ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز کے اعزاز کا دفاع کریں گے عبدالصمد کپتان مقرر

قطر میں 19 نومبر سے کرکٹ کا بڑا معرکہ، روایتی حریف بھارت اے سے مقابلہ 22 نومبر کو ہوگا

۔

لاہور (پی پی اے) پاکستان کرکٹ بورڈ نے اے سی سی مینز ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز 2026 کے لیے 15 رکنی پاکستان شاہینز اسکواڈ کا اعلان کردیا ہے۔ قطر میں 19 سے 29 نومبر تک کھیلے جانے والے 50 اوورز کے اس ایشیائی کرکٹ ٹورنامنٹ میں دفاعی چیمپئن پاکستان شاہینز کی قیادت عبدالصمد کریں گے۔ پاکستان کو گروپ بی میں بھارت اے، نیپال اور متحدہ عرب امارات کے ساتھ رکھا گیا ہے پاکستان شاہینز اپنی مہم کا آغاز 20 نومبر کو متحدہ عرب امارات کے خلاف میچ سے کریں گے جس کے بعد 22 نومبر کو روایتی حریف بھارت اے اور 24 نومبر کو نیپال کے مدمقابل ہوں گے ٹورنامنٹ کے سیمی فائنلز 26 اور 27 نومبر جبکہ فائنل اتوار 29 نومبر کو کھیلا جائے گا گروپ اے میں افغانستان اے بنگلہ دیش اے، ہانگ کانگ چائنہ اور سری لنکا اے کی ٹیمیں شامل ہیں اعلان کردہ اسکواڈ میں کپتان عبدالصمد کے علاوہ حسن نواز، معاذ صداقت حیدر علی شاہ زیب خان، فرحان یوسف اور شمائل حسین بیٹنگ کے شعبے میں پاکستان شاہینز کی نمائندگی کریں گے، جبکہ روحیل نذیر کو وکٹ کیپر مقرر کیا گیا ہے۔ اسپن بولنگ کے شعبے میں ڈینش عزیز، سعد مسعود اور سفیان مقیم شامل ہیں، جبکہ فاسٹ بولنگ کی ذمہ داریاں محمد حسنین، احمد دانیال، عاقب جاوید اور محمد عمران رندھاوا سنبھالیں گے۔ احمد دانیال گزشتہ ایڈیشن کے سپر اوور میں فیصلہ کن کردار ادا کرنے کے باعث بھی نمایاں رہے تھے پاکستان شاہینز نے 2023 میں سری لنکا میں کھیلے گئے 50 اوورز کے ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز کے فائنل میں بھارت اے کو 128 رنز سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کیا تھا گزشتہ ایڈیشن ٹی 20 فارمیٹ میں کھیلا گیا تھا جس میں پاکستان شاہینز نے بنگلہ دیش اے کو سنسنی خیز فائنل میں سپر اوور کے ذریعے شکست دے کر چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کیا تھا اس ٹورنامنٹ کے ابتدائی دو ایڈیشنز 2013 اور 2017 میں پاکستان رنرز اپ رہا جبکہ 2019 میں بھی ٹائٹل جیتنے میں کامیاب ہوا تھا پاکستان شاہینز کے میچوں کا شیڈول 20 نومبر: متحدہ عرب امارات کے خلاف، صبح 11 بجے (پاکستانی وقت)، یونیورسٹی آف دوحہ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی گراؤنڈ۔22 نومبر: بھارت اے کے خلاف، سہ پہر 3 بجے، ویسٹ اینڈ پارک انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم 24 نومبر: نیپال کے خلاف، سہ پہر 3 بجے، ویسٹ اینڈ پارک انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم۔
26 نومبر: پہلا سیمی فائنل، سہ پہر 3 بجے 27 نومبر: دوسرا سیمی فائنل، سہ پہر 3 بجے 29 نومبر: فائنل، سہ پہر 3 بجے پاکستان شاہینز کے پہلے میچ کے علاوہ تمام مقابلے ڈے اینڈ نائٹ ہوں گے اور ویسٹ اینڈ پارک انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے پاکستان شاہینز کا 15 رکنی اسکواڈ: عبدالصمد (کپتان)، احمد دانیال، عاقب جاوید، ڈینش عزیز، فرحان یوسف، حیدر علی، حسن نواز، معاذ صداقت، محمد حسنین، محمد عمران رندھاوا، روحیل نذیر (وکٹ کیپر)، سعد مسعود، شاہ زیب خان، شمائل حسین اور سفیان مقیم شامل ہیں۔

Comments (0)
Add Comment