سری لنکا نے پہلی اننگز 223 رنز سات کھلاڑی آؤٹ پر ڈکلیئر کر دی

اسلام آباد (پی پی اے) پی سی بی پیٹرنز الیون اور سری لنکا کے درمیان تین روزہ پریکٹس کرکٹ میچ کے پہلے روز کا کھیل اسلام آباد کلب میں مکمل ہوگیا کھیل کے اختتام پر پی سی بی پیٹرنز الیون نے اپنی پہلی اننگز میں 15 اوورز کے اختتام پر دو وکٹوں کے نقصان پر 43 رنز بنا لیے تھے اذان اویس 19 اور محمد طٰہہ 16 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود تھے اس سے قبل سری لنکا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور اپنی پہلی اننگز 223 رنز سات کھلاڑی آؤٹ پر ڈکلیئر کر دی سری لنکا کی جانب سے کپتان کوشل مینڈس نے عمدہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 66 رنز بنائے جبکہ لاہیرو اودارا 65 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ انجلا بندارا نے ناقابل شکست 33 رنز کی اننگز کھیلی پی سی بی پیٹرنز الیون کی جانب سے ثاقب خان، محمد سلمان اور علی شبیر نے دو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ عبید شاہ نے ایک وکٹ حاصل کی پہلے روز کے اختتام پر پی سی بی پیٹرنز الیون کو سری لنکا کی پہلی اننگز کا اسکور برابر کرنے کے لیے مزید 181 رنز درکار ہیں، جبکہ میچ کے دوسرے روز دونوں ٹیموں کے درمیان دلچسپ مقابلے کی توقع ہے

Comments (0)
Add Comment