معروف باکسر عامر خان کی ڈائریکٹر جنرل پاکستان اسپورٹس بورڈ سے ملاقات

پاکستان میں کھیلوں کے فروغ اور باکسنگ کے مستقبل پر تبادلہ خیال نوجوان کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی پر زور
    • اسلام آباد (پی پی اے) معروف پاکستانی نژاد عالمی شہرت یافتہ باکسر عامر خان نے ڈائریکٹر جنرل پاکستان اسپورٹس بورڈ یاور حسین سے ملاقات کی جس میں پاکستان میں کھیلوں کی مجموعی ترقی اور بالخصوص باکسنگ کے فروغ کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا ملاقات کے دوران ملک میں باکسنگ کے کھیل کو مزید ترقی دینے نوجوان کھلاڑیوں کو بہتر مواقع فراہم کرنے اور نئی نسل میں کھیلوں کا شوق پیدا کرنے کے امور پر گفتگو ہوئی اس موقع پر اس بات پر زور دیا گیا کہ نوجوان کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی اور سرپرستی کے ذریعے پاکستان میں کھیلوں کے مستقبل کو مزید روشن بنایا جا سکتا ہے ملاقات کا مقصد کھیلوں کے فروغ کے لیے باہمی تعاون اور نوجوان ٹیلنٹ کی حوصلہ افزائی کے امکانات کو اجاگر کرنا تھا
Comments (0)
Add Comment