پاکستانی ایم ایم اے فائٹر ملیحہ علی عالمی چیمپئن شپ کے فائنل میں پہنچ گئیں

قومی فائٹر نے میکسیکو کی پین امریکن چیمپئن اور عالمی سلور میڈلسٹ کو شکست دے دی

اسلام آباد (پی پی اے) پاکستان کی نامور ایم ایم اے فائٹر ملیحہ علی نے جارجیا میں جاری آئی ایم ایم اے ایف ورلڈ چیمپئن شپ میں شاندار کامیابی حاصل کرتے ہوئے فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا ملیحہ علی نے سیمی فائنل میں میکسیکو کی پین امریکن چیمپئن اور عالمی چیمپئن شپ کی سلور میڈلسٹ اینڈریا گیبریلا گزمین کو شکست دے کر فائنل میں جگہ بنائی اس کامیابی کے ساتھ پاکستانی فائٹر نے عالمی سطح پر ایک اور اہم سنگ میل عبور کرلیا ہے ملیحہ علی کی فائنل تک رسائی پاکستان میں مکسڈ مارشل آرٹس کے لیے ایک اہم پیش رفت ہے جبکہ اب ان کی نظریں عالمی چیمپئن شپ کا ٹائٹل جیتنے پر مرکوز ہوں گی

Comments (0)
Add Comment