پاکستانی کھلاڑیوں نے جونیئر ٹینس چیمپئن شپ کے ڈبلز فائنل میں جگہ بنا لی

احتشام ہمایوں حمزہ رومان حاذق عاصم اور حسن عثمانی کی کامیابی ٹائٹل کے لیے دونوں پاکستانی جوڑیاں مدمقابل ہوں گی

اسلام آباد (پی پی اے) جے 60 بارڈ فاؤنڈیشن جونیئر ورلڈ ٹینس چیمپئن شپ اسلام آباد 2026 کے بوائز ڈبلز ایونٹ کا فائنل آل پاکستان ہوگا جس میں دونوں پاکستانی جوڑیاں ٹائٹل کے حصول کے لیے ایک دوسرے کے مدمقابل ہوں گی احتشام ہمایوں اور حمزہ رومان جبکہ محمد حاذق عاصم اور محمد حسن عثمانی نے اپنے اپنے سیمی فائنل مقابلوں میں کامیابی حاصل کرکے فائنل میں جگہ بنا لی پاکستان ٹینس فیڈریشن پی ٹی ایف ٹینس کمپلیکس گارڈن ایونیو اسلام آباد میں جاری چیمپئن شپ کے پہلے بوائز ڈبلز سیمی فائنل میں احتشام ہمایوں اور حمزہ رومان نے چین کے آولون ما اور ہاؤشوان شو کو 6-3، 6-4 سے شکست دی دوسرے سیمی فائنل میں محمد حاذق عاصم اور محمد حسن عثمانی نے سری لنکا کے آہل کلییل اور پاکستان کے عامر مزاری کو 6-1، 6-4 سے ہرا کر فائنل کے لیے کوالیفائی کیا بوائز سنگلز کوارٹر فائنلز میں پاکستان کے حمزہ رومان کو بیلاروس کے الیگزینڈر ویار سوٹسکی نے 6-3، 7-6(3) سے شکست دی، جبکہ چین کے ہاؤشوان شو نے روس کے نکیتا ڈوگاڈین کو 6-4، 7-6(2) سے ہرایا۔ تھائی لینڈ کے فاسین سنچالونگ نے پاکستان کے محمد حسن عثمانی کو 6-4، 6-4 سے شکست دی جبکہ سری لنکا کے آہل کلییل نے احتشام ہمایوں کو 6-1، 7-5 سے ہرا دیا گرلز سنگلز کوارٹر فائنلز میں روس کی واروارا روبتسووا نے تھائی لینڈ کی انیاوی پیسارن پانوونگ کو 7-5، 6-0 سے شکست دی روس کی وکٹوریہ گرنتووا نے تھائی لینڈ کی پیمپیسیا وونگوانیتکاجون کو 6-4 6-3 سے ہرایا۔ چین کی میی میی ہو نے تھائی لینڈ کی پلوئی پیچ ڈاؤنکھیاؤ کو 6-1 6-1 سے شکست دی جبکہ ہانگ کانگ کی چیو کوان نینا وانگ نے چین کی یوچی لی کو 4-6، 6-0، 6-1 سے ہرا کر سیمی فائنل میں جگہ بنائی گرلز ڈبلز سیمی فائنل میں چین کی میی میی ہو اور یجیا وانگ نے تھائی لینڈ کی پلوئی پیچ ڈاؤنکھیاؤ اور انیاوی پیسارن پانوونگ کو 6-3 6-2 سے شکست دے کر فائنل میں رسائی حاصل کی چیمپئن شپ میں 14 ممالک کے مجموعی طور پر 58 کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں جن میں 36 بوائز اور 22 گرلز شامل ہیں شریک ممالک میں روس ہانگ کانگ چین تھائی لینڈ قازقستان بنگلہ دیش سری لنکا سربیا آسٹریلیا اسپین کینیڈا بیلاروس سویڈن اور پاکستان شامل ہیں ایونٹ کی سرپرستی اور معاونت بارڈ فاؤنڈیشن کر رہی ہے جس کا تعاون پاکستان میں جونیئر ٹینس کے فروغ اور نوجوان کھلاڑیوں کو بین الاقوامی سطح پر اپنی صلاحیتوں کے اظہار کے مواقع فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کر رہا ہے

Comments (0)
Add Comment