اسلام آباد (پی پی اے) پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ٹیسٹ سیریز کی تیاریوں کے سلسلے میں قومی ٹیسٹ اسکواڈ کے کھلاڑیوں نے اسلام آباد کلب میں ٹریننگ سیشن میں حصہ لیا۔ سلمان علی آغا، سعود شکیل، محمد عباس، رضااللہ اور عرفات منہاس نے کوچز کی نگرانی میں دو گھنٹے تک بھرپور پریکٹس کی ٹریننگ سیشن کے دوران کھلاڑیوں نے بیٹنگ، بولنگ اور فیلڈنگ کی مشقیں کیں اور کوچز کی ہدایات کے مطابق مختلف شعبوں میں اپنی تیاریوں کو بہتر بنایا۔دوسری جانب سری لنکا کے خلاف تین روزہ پریکٹس میچ کھیلنے والے پی سی بی پیٹرنز الیون کے نو کھلاڑی آج قومی ٹیسٹ اسکواڈ کو جوائن کریں گے۔ پاکستان ٹیسٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم اور وکٹ کیپر بیٹر غازی غوری بھی آج ٹیم کا حصہ بن جائیں گے واضح رہے کہ بابر اعظم اور غازی غوری قائداعظم ٹرافی کے پہلے راؤنڈ میں بالترتیب لاہور وائٹس اور کراچی بلوز کی نمائندگی کر رہے تھے۔ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ 9 نومبر سے راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا