راولپنڈی ٹیسٹ: سری لنکا کا ٹاس جیت کر پہلے باؤلنگ کا فیصلہ

بابر اعظم کی قیادت میں پاکستان پہلے بیٹنگ کرے گا، چار کھلاڑی ٹیسٹ کرکٹ میں ڈیبیو کریں گے

راولپنڈی (پی پی اے) سری لنکا نے پاکستان کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں ٹاس جیت کر پہلے باؤلنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جس کے بعد پاکستان ٹیم پہلے بیٹنگ کے لیے میدان میں اترے گی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ 9 سے 13 نومبر تک راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جا رہا ہے۔
پاکستان ٹیم کی قیادت بابر اعظم کر رہے ہیں، جبکہ پلیئنگ الیون میں نوجوان اور تجربہ کار کھلاڑیوں کو شامل کیا گیا ہے۔ پاکستان کی جانب سے چار کھلاڑی طیب عارف، محمد طحہ، عرفات منہاس اور ثاقب خان ٹیسٹ کرکٹ میں اپنا ڈیبیو کر رہے ہیں
پاکستان کی پلیئنگ الیون میں اذان اویس، طیب عارف، محمد طحہ، بابر اعظم (کپتان)، سعود شکیل، سلمان علی آغا، محمد غازی غوری (وکٹ کیپر) عرفات منہاس رضااللہ محمد عباس اور ثاقب خان شامل ہیں پاکستان نے ایمرجنسی فیلڈرز کے طور پر عامر جمال سمیر منہاس محمد سلیمان علی شبیر اور سعد بیگ کو نامزد کیا ہے دوسری جانب سری لنکن ٹیم کوسال مینڈس کی قیادت میں میدان میں اترے گی۔ مہمان ٹیم کی پلیئنگ الیون میں کوسال مینڈس (کپتان) لاہیرو ادارا، پسندو سوریا بندارا دنیش چندیمل کامینڈو مینڈس دھننجایا ڈی سلوا، سونل دنوشا، ملان رتنائیکے لاہیرو کمارا، اسیتھا فرنینڈو اور دلشان مدوشنکا شامل ہیں سری لنکا کے ریزرو کھلاڑیوں میں ایشان ملنگا، انجلا بندارا کسارا نوانتھا اور پرباتھ جے سوریا شامل ہیں بابر اعظم کی قیادت میں پاکستان کے چار نئے کھلاڑیوں کے لیے یہ ٹیسٹ میچ اپنی صلاحیتوں کے اظہار کا اہم موقع ہے جبکہ شائقین کرکٹ کو دونوں ٹیموں کے درمیان دلچسپ مقابلے کی توقع ہے۔

 

 

Comments (0)
Add Comment