سری لنکا نے ویمنز ایمرجنگ نیشنز ٹرافی جیت لی، فائنل میں آئرلینڈ کو شکست

عجمان (پی پی اے) سری لنکا ویمنز کرکٹ ٹیم نے آئی سی سی ویمنز ایمرجنگ نیشنز ٹرافی 2026 کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا عجمان کے کاروان کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلے گئے فائنل میں سری لنکا نے آئرلینڈ کو 6 وکٹوں سے شکست دے کر ٹورنامنٹ ناقابلِ شکست رہتے ہوئے جیت لیا فائنل میں سری لنکا نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا آئرلینڈ کی ٹیم سری لنکن باؤلرز کے سامنے مشکلات کا شکار رہی اور 19.3 اوورز میں 96 رنز بنا کر آل آؤٹ ہوگئی سری لنکا کی جانب سے ستھیا سندیپنی نے عمدہ باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے صرف 13 رنز دے کر 4 وکٹیں حاصل کیں جواب میں سری لنکا نے 97 رنز کا ہدف 12.4 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا امیشا دلانی نے 25 گیندوں پر 44 رنز کی ناقابلِ شکست اننگز کھیلی، جس میں 4 چوکے اور 2 چھکے شامل تھے، جبکہ کویشا دلہاری نے 10 گیندوں پر 16 رنز بنائے دونوں کھلاڑیوں کے درمیان 30 رنز کی ناقابلِ شکست شراکت نے سری لنکا کو 44 گیندیں قبل کامیابی دلا دی شاندار باؤلنگ پر ستھیا سندیپنی کو فائنل کی بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا جبکہ وشمی گونارتنے پلیئر آف دی سیریز کا ایوارڈ حاصل کرنے میں کامیاب رہیں واضح رہے کہ آئی سی سی ویمنز ایمرجنگ نیشنز ٹرافی کا یہ دوسرا ایڈیشن تھا پہلے ایڈیشن میں 2025 کے دوران تھائی لینڈ نے کامیابی حاصل کی تھی جبکہ سری لنکا نے پہلی مرتبہ یہ ٹرافی جیتی ہے.پاکستان ویمنز ٹیم بھی ٹورنامنٹ میں شریک تھی تاہم سپر سکس مرحلے میں سری لنکا کے ہاتھوں 4 رنز سے شکست کے بعد فائنل کی دوڑ سے باہر ہوگئی تھی

Comments (0)
Add Comment