پاکستان میں کھیلوں کے فروغ اور ترقی کے لیے اہم ملاقات

اسلام آباد (پی پی اے) ڈائریکٹر جنرل پاکستان اسپورٹس بورڈ یار حسین سے رکن قومی اسمبلی اور قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے بین الصوبائی رابطہ (آئی پی سی) کے رکن خوشحال خان کاکڑ نے ملاقات کی۔ ملاقات میں ملک میں کھیلوں کے فروغ، ترقی اور پاکستان اسپورٹس بورڈ کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا اس موقع پر کھیلوں کے شعبے کو مزید فعال بنانے، کھلاڑیوں کو بہتر سہولیات کی فراہمی اور کھیلوں کی سرگرمیوں کے فروغ سے متعلق امور بھی زیر بحث آئے دونوں شخصیات نے کھیلوں کے شعبے کی بہتری کے لیے باہمی رابطے اور تعاون کی اہمیت پر گفتگو کی۔

Comments (0)
Add Comment