19ویں کورین ایمبیسیڈر قومی تائیکوانڈو چیمپئن شپ اسلام آباد میں شروع

اسلام آباد (پی پی اے) 19ویں کورین ایمبیسیڈر کمبیکس قومی تائیکوانڈو چیمپئن شپ 2026 کا باقاعدہ آغاز لیاقت جمنازیم، پاکستان سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں رنگا رنگ افتتاحی تقریب کے ساتھ ہو گیا افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی پاکستان میں تعینات جمہوریہ کوریا کے سفیر ہان سنگ ہو تھے تقریب میں ملک بھر سے آئے ہوئے تائیکوانڈو کھلاڑیوں نے اپنے فن مہارت اور شاندار کرتب کا مظاہرہ کیا، جبکہ گلوکاروں نے بھی اپنی خوبصورت آواز اور پرفارمنس سے محفل کو چار چاند لگا دیے۔ تقریب میں کھیلوں اور ثقافتی رنگوں کا حسین امتزاج دیکھنے میں آیا چیمپئن شپ میں پاکستان کے چاروں صوبوں اسلام آباد گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر سمیت مختلف محکموں اور سروسز کی ٹیمیں شرکت کر رہی ہیں۔ میزبان ملک جنوبی کوریا کی ٹیم بھی اس ایونٹ میں شریک ہے مہمان خصوصی کورین سفیر ہان سنگ ہو نے اپنے خطاب میں کہا کہ جنوبی کوریا پاکستان میں تائیکوانڈو کے فروغ اور ترقی کے لیے ہر ممکن تعاون فراہم کرے گا۔ انہوں نے پاکستانی کھلاڑیوں کے جذبے اور کھیل سے لگن کو سراہتے ہوئے کہا کہ قومی چیمپئن شپ نوجوان کھلاڑیوں کو اپنی صلاحیتیں منوانے کا بہترین موقع فراہم کرتی ہے۔ صدر پاکستان تائیکوانڈو فیڈریشن کرنل نبیل احمد رانا نے کورین سفیر اور کورین حکومت کے تعاون کو سراہتے ہوئے کہا کہ فیڈریشن ملک کے ہر حصے سے نئے ٹیلنٹ کو سامنے لانے اور کھلاڑیوں کو قومی و بین الاقوامی سطح پر آگے بڑھنے کے مساوی مواقع فراہم کرنے کے لیے کوشاں ہے چیمپئن شپ 28 نومبر تک جاری رہے گی، جس میں کھلاڑی کیوروگی، پومسے اور پیرا تائیکوانڈو کے مقابلوں میں اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کریں گے

Comments (0)
Add Comment