پاکستانی مکسڈ مارشل آرٹس ٹیم ورلڈ چیمپئن شپ میں شرکت کے لیے باکو پہنچ گئی

کراچی (پی پی اے) پاکستان مکسڈ مارشل آرٹس فیڈریشن (پی ایم ایم اے ایف) کے زیر اہتمام پاکستان کی قومی ٹیم آذربائیجان کے دارالحکومت باکو میں منعقد ہونے والی یو ڈبلیو ڈبلیو ورلڈ چیمپئن شپ 2026 میں شرکت کرے گی۔ عالمی چیمپئن شپ 23 سے 26 نومبر تک جاری رہے گی، جس میں یونائیٹڈ ورلڈ ریسلنگ (یو ڈبلیو ڈبلیو) کے رکن ممالک کے کھلاڑی پینکریشن اور ایمیچر مکسڈ مارشل آرٹس کے مقابلوں میں حصہ لیں گے پاکستان کی جانب سے تین قومی کھلاڑی مختلف کیٹیگریز میں اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھائیں گے۔ ان میں داؤد جان مینز سینئر ایمیچر ایم ایم اے کے 62 کلوگرام مقابلے میں حصہ لیں گے جبکہ محمد جواد مینز انڈر 15 پینکریشن اور محمد عمر انڈر 17 پینکریشن کیٹیگری میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے پاکستانی دستے میں شامل داؤد جان سابق ورلڈ چیمپئن شپ میں کانسی کا تمغہ جیت چکے ہیں جبکہ محمد جواد ایشین انڈر 15 ریسلنگ چیمپئن رہ چکے ہیں دونوں کھلاڑیوں کی سابقہ بین الاقوامی کامیابیاں پاکستانی دستے کے لیے حوصلہ افزائی کا باعث ہیں پاکستان مکسڈ مارشل آرٹس فیڈریشن کے صدر ذوالفقار علی نے کہا کہ انہیں اپنے کھلاڑیوں کی صلاحیتوں اور ماضی کی بین الاقوامی کارکردگی پر مکمل اعتماد ہے۔ داؤد جان محمد جواد اور محمد عمر پہلے بھی بین الاقوامی سطح پر پاکستان کے لیے نمایاں کامیابیاں حاصل کر چکے ہیں اور امید ہے کہ وہ اس عالمی چیمپئن شپ میں بھی اپنی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ملک کا نام روشن کریں گے انہوں نے پوری قوم سے اپیل کی کہ وہ قومی کھلاڑیوں کی کامیابی اور بہترین کارکردگی کے لیے دعا کریں اور ان کی حوصلہ افزائی کریں واضح رہے کہ پاکستان مکسڈ مارشل آرٹس فیڈریشن یونائیٹڈ ورلڈ ریسلنگ کی ایسوسی ایٹ ممبر فیڈریشن ہے اور ملک میں پینکریشن اور ایمیچر مکسڈ مارشل آرٹس کے فروغ سمیت بین الاقوامی مقابلوں میں پاکستانی کھلاڑیوں کی شرکت کے لیے کردار ادا کر رہی ہے

Comments (0)
Add Comment