کاس انٹرنیشنل اسکواش چیمپئن شپ، دوسرے راؤنڈ کے مقابلے مکمل ہوگئے

اسلام آباد (پی پی اے) چیف آف دی ایئر اسٹاف انٹرنیشنل اسکواش چیمپئن شپ 2026 کے دوسرے روز دوسرے راؤنڈ کے مقابلے مکمل ہوگئے جس کے بعد ایونٹ کے کوارٹر فائنل مرحلے کے لیے آٹھ کھلاڑیوں نے کوالیفائی کرلیا مصحف اسکواش کمپلیکس اسلام آباد میں 25 نومبر کو کھیلے گئے مقابلوں میں پاکستان کے پانچ سمیت مجموعی طور پر 16 کھلاڑیوں نے حصہ لیا دوسرے راؤنڈ کے بعد کوارٹر فائنل میں جگہ بنانے والے آٹھ کھلاڑیوں میں پاکستان کے عاصم خان واحد قومی کھلاڑی ہیں جبکہ سات غیر ملکی کھلاڑی بھی اگلے مرحلے میں پہنچ گئے کوالیفائی کرنے والے کھلاڑیوں میں ملائیشیا کے ایم سیافق کمال یی ژیان سیو اور جوآخم چوآہ، مصر کے حازم حسام محمد گوہر اور مروان عسال جبکہ کینیڈا کے ڈیوڈ بیلیئرژون شامل ہیں پاکستان کے عاصم خان نے دوسرے راؤنڈ میں مصر کے ادھم رشدی کو سخت مقابلے کے بعد شکست دے کر کوارٹر فائنل میں جگہ بنائی اور قومی امیدوں کا مرکز بن گئے دوسری جانب پاکستان کے حمزہ خان نور زمان نعمان خان اور ناصر اقبال اپنے اپنے مقابلوں میں غیر ملکی کھلاڑیوں کے ہاتھوں شکست کے بعد ایونٹ سے باہر ہوگئے چیمپئن شپ کے کوارٹر فائنل مرحلے میں مصر اور ملائیشیا کے کھلاڑیوں کی نمایاں تعداد موجود ہے جبکہ کینیڈا کا ایک کھلاڑی بھی اگلے مرحلے تک رسائی حاصل کرنے میں کامیاب رہ

Comments (0)
Add Comment