لاہور (پی پی اے) پاکستان کرکٹ بورڈ نے آئرلینڈ کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کے شیڈول کا اعلان کردیا ہے، جس کے تحت آئرلینڈ کی ٹیم پہلی مرتبہ پاکستان کا دورہ کرے گی اور چھ وائٹ بال میچز میں حصہ لے گی۔پی سی بی کے مطابق آئرلینڈ کی ٹیم 9 جنوری کو لاہور پہنچے گی جہاں وہ 13 سے 17 جنوری تک پاکستان شاہینز کے خلاف تین ون ڈے میچز کھیلے گی۔ اس کے بعد مہمان ٹیم 20 سے 24 جنوری تک پاکستان کی قومی ٹیم کے خلاف تین میچوں کی ون ڈے سیریز میں حصہ لے گی تمام چھ میچز لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں دن کے اوقات میں کھیلے جائیں گے، تاہم میچز کے آغاز کے اوقات کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔واضح رہے کہ پاکستان نے حال ہی میں شاہین شاہ آفریدی کی قیادت میں راولپنڈی اور لاہور میں منعقدہ ون ڈے ٹرائی سیریز جیتی تھی، جس میں انگلینڈ اور سری لنکا کی ٹیموں نے بھی شرکت کی تھی دورہ پاکستان میں میچز کا شیڈول.پاکستان شاہینز بمقابلہ آئرلینڈ 13 جنوری: پہلا ون ڈے 15 جنوری: دوسرا ون ڈے 17 جنوری: تیسرا ون ڈے پاکستان بمقابلہ آئرلینڈ
20 جنوری: پہلا ون ڈے
22 جنوری: دوسرا ون ڈے
24 جنوری: تیسرا ون ڈے
تمام میچز قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے جائیں گے