لاہور (پی پی اے) پاکستان کرکٹ بورڈ نے انگلینڈ انڈر 19 کے دورہ پاکستان کے شیڈول کا اعلان کردیا ہے، جس کے تحت دونوں ٹیموں کے درمیان تین ون ڈے اور ایک چار روزہ میچ پر مشتمل سیریز 5 سے 16 دسمبر تک راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلی جائے گی۔اے سی سی مینز انڈر 19 ایشیا کپ کے حالیہ فائنلسٹ اور گزشتہ سال کی چیمپئن پاکستان انڈر 19 ٹیم نے سیریز کی تیاریوں کا آغاز لاہور میں کردیا ہے۔ قومی جونیئر ٹیم کا سات روزہ تربیتی کیمپ جاری ہے، جس میں کھلاڑی ہیڈ کوچ شاہد انور کی نگرانی میں ٹریننگ سیشنز کے علاوہ پریکٹس میچز میں بھی حصہ لیں گے یاد رہے کہ رواں سال دورہ انگلینڈ کے دوران پاکستان انڈر 19 ٹیم نے میزبان ٹیم کو چار میچوں کی ون ڈے سیریز میں 1-3 سے شکست دی تھی، جبکہ واحد چار روزہ میچ میں انگلینڈ نے پاکستان کو 10 رنز سے ہرایا تھا پاکستان انڈر 19 ٹیم کے ہیڈ کوچ شاہد انور نے پی سی بی ڈیجیٹل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انگلینڈ نے ایک مضبوط اور متوازن اسکواڈ کا اعلان کیا ہے اور ہم ایک سخت اور دلچسپ مقابلے کے منتظر ہیں۔ ایشیا کپ کے اسکواڈ میں تین تبدیلیاں کی گئی ہیں اور انڈر 19 سطح پر عمدہ کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں کو موقع دیا گیا ہے انہوں نے کہا کہ ٹیم نے اپنی کارکردگی کے چند اہم پہلوؤں کی نشاندہی کی ہے، جن میں بہتری کے لیے کام جاری ہے۔ بولنگ میں خصوصاً سست رفتار گیندوں کے مختلف انداز متعارف کرانے جبکہ بیٹرز کو گیند کے درمیان سے شاٹس کھیلنے اور بہتر شاٹ سلیکشن کی تربیت دی جارہی ہے شاہد انور کے مطابق راولپنڈی میں موسمی حالات اور دن کی مختصر روشنی کے باعث میچز صبح 9 بجے شروع ہوں گے، اس لیے قومی کھلاڑیوں کو مقامی حالات سے ہم آہنگ ہونے کے لیے تین روزہ تربیت کا موقع بھی ملے گا ایشیا کپ کے بیشتر کھلاڑیوں کو برقرار رکھا گیا ہے تاکہ ٹیم میں تسلسل اور بہتر ہم آہنگی قائم رہے انگلینڈ انڈر 19 ٹیم یکم دسمبر کو اسلام آباد پہنچے گی اور 2 سے 4 دسمبر تک راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں پاکستان انڈر 19 ٹیم کے ساتھ ٹریننگ کرے گی ون ڈے سیریز کے لیے پاکستان انڈر 19 اسکواڈ فرحان یوسف (کپتان)، عبدالقادر، عبدالصبحان، حماد آصف، حماد عزیز، حمزہ ظہور، حیان خان، حسنین عباس ڈار، حذیفہ احسن، ابتسام اظہر، محمد صیام، نقاب شفیق، رضوان اللہ، عثمان خان اور ذیشان احمد۔ چار روزہ میچ کے لیے پاکستان انڈر 19 اسکواڈ. فرحان یوسف (کپتان)، عبدالقادر، اسد عمر، حماد آصف، حماد عزیز، حمزہ ظہور، حسن خان، حیان خان، حسنین عباس ڈار، ابتسام اظہر، محمد صیام، محمد سہیب، رضوان اللہ، عثمان خان اور ذیشان احمد۔ٹیم مینجمنٹ اور معاون اسٹاف شاہد انور (ہیڈ کوچ و ٹیم منیجر)، راؤ افتخار انجم (فاسٹ بولنگ کوچ)، زوہیب خان (اسپن بولنگ کوچ)، ہمایوں فرحت (فیلڈنگ کوچ) عبید اللہ (فزیوتھراپسٹ) ابرار احمد (ٹرینر) اور علی حمزہ (پرفارمنس اینالسٹ) ٹیم کے معاون اسٹاف میں شامل ہیں سیریز کا شیڈول میچ تاریخ پہلا ون ڈے 5 دسمبر دوسرا ون ڈے 7 دسمبر تیسرا ون ڈے 9 دسمبر چار روزہ میچ 13 سے 16 دسمبر تمام میچز راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے