سی اے ایس انٹرنیشنل اسکواش چیمپئن شپ ملائیشیا کے جوآخم چوآہ چیمپئن بن گئے

فائنل میں ہم وطن کھلاڑی یی ژیان سیو کو تین صفر سے شکست اختتامی تقریب میں اسکواش لیجنڈز جان شیر خان اور قمر زمان کی شرکت

اسلام آباد (پی پی اے) سی اے ایس انٹرنیشنل اسکواش چیمپئن شپ 2026ء کے فائنل میں ملائیشیا کے جوآخم چوآہ نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ہم وطن کھلاڑی یی ژیان سیو کو تین صفر سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کر لیا مصحف اسکواش کمپلیکس اسلام آباد میں کھیلے گئے فائنل میں جوآخم چوآہ نے 36 منٹ کے مقابلے میں 11-3، 11-4 اور 11-8 سے کامیابی حاصل کی۔ جوآخم چوآہ ٹورنامنٹ میں دوسری جبکہ یی ژیان سیو چھٹی سیڈ تھے چیمپئن شپ کی اختتامی تقریب بھی آج منعقد ہوئی، جس میں مہمان خصوصی ایئر مارشل محمد سرفراز، ایچ آئی (ایم) نے شرکت کی۔ اس موقع پر ایئر مارشل کاظم حماد، ایچ آئی (ایم)، صدر پاکستان اسکواش فیڈریشن، ایئر وائس مارشل سہیل اکبر، ایس آئی (ایم)، سینئر نائب صدر پاکستان اسکواش فیڈریشن، نائب صدر ڈاکٹر ریاض خان سمیت اسکواش کے لیجنڈ کھلاڑی جان شیر خان اور قمر زمان بھی موجود تھے تقریب میں فائنل کے کھلاڑیوں کی کارکردگی کو سراہا گیا اور چیمپئن جوآخم چوآہ کو ٹائٹل جیتنے پر مبارکباد پیش کی گئی۔

Comments (0)
Add Comment