پی سی بی نے 2026-27 کا سرپلس بجٹ منظور کر لیا.گورننگ بورڈ نے ڈومیسٹک کرکٹ پی ایس ایل اور قومی کھلاڑیوں کے معاوضوں میں بڑے اضافوں کی منظوری
لاہور (پی پی اے)پاکستان کرکٹ بورڈ پی سی بی کے بورڈ آف گورنرز کے 84ویں اجلاس میں چیئرمین محسن نقوی کی زیر صدارت مالی سال 2026-27 کا سرپلس بجٹ متفقہ طور پر منظور کر لیا گیا اجلاس میں 12ویں پاکستان سپر لیگ کے بجٹ لیگ کو انتظامی و مالی خودمختاری دینے ڈومیسٹک کرکٹ کے بجٹ میں ایک ارب روپے اضافے اور قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کے میچ فیس میں اضافے کی منظوری دی گئی قائداعظم ٹرافی کے کھلاڑیوں کی میچ فیس 30 ہزار سے بڑھا کر ایک لاکھ روپے جبکہ ریزرو کھلاڑیوں کی فیس 15 ہزار سے 50 ہزار روپے کر دی گئی بورڈ نے خواتین کی ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹس ریجنل گراؤنڈ اسٹاف کی کم از کم 42 ہزار روپے ماہانہ تنخواہ 12 نئے کرکٹ گراؤنڈز کو فعال بنانے اور نیشنل بینک اسٹیڈیم کراچی سمیت ملک بھر میں کرکٹ انفراسٹرکچر کی بہتری کے لیے 6.70 ارب روپے مختص کرنے کی بھی منظوری دی ہائی پرفارمنس سینٹر لاہور میں جدید بائیو مکینکس مشین کی تنصیب کے لیے بھی فنڈز منظور کیے گئے