پاکستان انٹرنیشنل پریس ایجنسی

کامن ویلتھ گیمز اختتام پذیر پاکستان صرف ایک کانسی کا تمغہ جیت سکا فاطمہ زہرا نے پاکستان کے لیے واحد تمغہ حاصل کیا ارشد ندیم سمیت دیگر کھلاڑی پوڈیم تک نہ پہنچ سکے

گلاسگو (پی پی اے)گلاسگو میں منعقدہ کامن ویلتھ گیمز اختتام پذیر ہوگئے جن میں 74 ممالک کے 3 ہزار سے زائد کھلاڑیوں نے شرکت کی پاکستان کا 36 رکنی دستہ بھی ایونٹ میں شریک ہوا جس میں 20 کھلاڑی اور 16 کوچز و دیگر آفیشلز شامل تھے پاکستانی ایتھلیٹس نے باکسنگ ایتھلیٹکس سوئمنگ جمناسٹکس جوڈو اور لان بالز سمیت مختلف کھیلوں میں حصہ لیا تاہم قومی دستہ صرف ایک کانسی کا تمغہ جیتنے میں کامیاب رہا یہ اعزاز باکسر فاطمہ زہرا نے اپنے نام کیا جنہوں نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستان کو ایونٹ کا واحد تمغہ دلایا نیزہ باز ارشد ندیم سے تمغے کی بڑی امیدیں وابستہ تھیں، لیکن وہ اس بار پوڈیم تک رسائی حاصل نہ کر سکے جس پر شائقینِ کھیل کو مایوسی کا سامنا کرنا پڑا کھیلوں کے ماہرین کے مطابق اس بار ہاکی اسکواش ریسلنگ اور ویٹ لفٹنگ جیسے کھیل پروگرام کا حصہ نہ ہونے کے باعث بھی پاکستان کے تمغوں کے امکانات محدود رہے کیونکہ ماضی میں انہی کھیلوں میں پاکستان نمایاں کامیابیاں حاصل کرتا رہا ہے ماہرین کا کہنا ہے کہ عالمی سطح پر بہتر نتائج کے لیے کھیلوں کے نظام میں بنیادی اصلاحات نوجوان ٹیلنٹ کی مؤثر تلاش، جدید تربیتی سہولتوں کی فراہمی، طویل المدتی منصوبہ بندی اور بین الاقوامی مقابلوں میں مسلسل شرکت ناگزیر ہے کامن ویلتھ گیمز کی اختتامی تقریب میں شریک ممالک کے کھلاڑیوں کی روایتی پریڈ تمغوں کی تقسیم، موسیقی اور ثقافتی پروگرام پیش کیے گئے جبکہ ایونٹ کا افتتاح برطانیہ کے بادشاہ کنگ چارلس سوم نے کیا تھا

Leave A Reply

Your email address will not be published.