پاکستان انٹرنیشنل پریس ایجنسی

ہاکی کے وارم اپ میچ میں جنوبی افریقہ نے پاکستان کو 3-1 سے شکست دے دی

ایمسٹلوین(پی پی اے ) ہاکی ورلڈ کپ کی تیاریوں کے سلسلے میں کھیلے گئے وارم اپ میچ میں جنوبی افریقہ نے پاکستان کو 3-1 سے شکست دے دی۔ پاکستانی ٹیم نے بھرپور مزاحمت کی تاہم جنوبی افریقہ نے بہتر کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے تین گول اسکور کیے، جبکہ پاکستان کی جانب سے ایک گول کیا گیا قومی ٹیم اب اگلا وارم اپ میچ جاپان کے خلاف کھیلے گی۔ کوچنگ اسٹاف کی توجہ کھلاڑیوں کی خامیوں پر قابو پانے اور عالمی کپ سے قبل ٹیم کی حکمت عملی مزید بہتر بنانے پر مرکوز ہوگی پاکستان 8 سال بعد ہاکی ورلڈ کپ میں شرکت کر رہا ہے، اس لیے وارم اپ میچز قومی ٹیم کی تیاریوں کے لیے انتہائی اہم قرار دیے جا رہے ہیں

Leave A Reply

Your email address will not be published.