پاکستان اور ویلز کا ورلڈ کپ میچ 3-3 سے برابر پاکستان نے آخری کوارٹر میں شاندار کم بیک کرتے ہوئے ویلز کی برتری ختم کردی
ایمسٹلوین (پی پی اے) ایف آئی ایچ ہاکی ورلڈ کپ 2026 کے میچ میں پاکستان اور ویلز کے درمیان مقابلہ 3-3 گول سے برابر رہا پاکستان نے جارحانہ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے آخری کوارٹر میں شاندار کم بیک کیا پاکستان کی جانب سے عبد الرحمان نے تیسرے منٹ میں فیلڈ گول کرکے ٹیم کو برتری دلائی ویلز کے گیرتھ فرلانگ نے 25ویں منٹ اور ریس بریڈشا نے 26ویں منٹ میں گول کرکے اپنی ٹیم کو برتری دلائی جبکہ فرلانگ نے 53ویں منٹ میں دوسرا گول کیا پاکستان کی جانب سے سفیان خان نے 49ویں منٹ میں پینلٹی پر گول کیا جبکہ حنان شاہد نے 51ویں منٹ میں شاندار فیلڈ گول کرکے مقابلہ برابر کردیا آخری کوارٹر میں اکستانی کھلاڑیوں نے بیک ٹو بیک گول کرکے زبردست کم بیک مکمل کیا اور میچ 3-3 کی برابری پر ختم ہوا