پاکستان انٹرنیشنل پریس ایجنسی

انگلینڈ، پاکستان ٹیسٹ سیریز کی نشریات کا اہم اعلان

اسلام آباد(پی پی اے) انگلینڈ اور پاکستان کے درمیان ٹیسٹ سیریز کے دوران پاکستانی شائقین کرکٹ تمام میچز براہِ راست مختلف ٹیلی وژن اور ڈیجیٹل پلیٹ فارمز پر دیکھ سکیں گے۔پاکستان میں ٹیسٹ سیریز کے تمام میچز پی ٹی وی اسپورٹس اور ٹین اسپورٹس پر براہِ راست نشر کیے جائیں گے، جبکہ ڈیجیٹل پلیٹ فارمز پر ٹپ میڈ اور تماشا لائیو کوریج فراہم کریں گے۔پاکستانی شائقین کے لیے انگلینڈ اور پاکستان کے درمیان ایکشن سے بھرپور ٹیسٹ سیریز دیکھنے کے لیے متعدد آپشنز دستیاب ہوں گے، جس سے ملک بھر میں کرکٹ کے مداح براہِ راست میچز سے لطف اندوز ہوسکیں گے

Leave A Reply

Your email address will not be published.