پاکستان انٹرنیشنل پریس ایجنسی

1954: پاکستان کی تاریخی ٹیسٹ فتح اور فضل محمود کا ناقابلِ یقین کارنامہ

اسلام آباد (پی پی اے) 1954 میں پاکستان نے اپنے پہلے دورۂ انگلینڈ میں ہی تاریخی ٹیسٹ فتح حاصل کرکے منفرد اعزاز اپنے نام کیا۔ پاکستان نے اوول ٹیسٹ میں انگلینڈ کو شکست دی، جبکہ فضل محمود نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے میچ میں مجموعی طور پر 12 وکٹیں حاصل کیں۔ اس میچ کا سب سے حیران کن پہلو فضل محمود کی غیر معمولی فٹنس اور برداشت تھی۔ انہوں نے ایک ہی اینڈ سے مسلسل 30 اوورز کرائے، جو اس دور کی سخت کرکٹ میں ان کی جسمانی صلاحیت اور بولنگ پر گرفت کا غیر معمولی ثبوت تھا۔فضل محمود کی یہ کارکردگی پاکستان کرکٹ کی تاریخ کے یادگار ترین لمحات میں شمار ہوتی ہے اور 1954 کی وہ تاریخی فتح آج بھی قومی کرکٹ کے شاندار ابواب میں شامل ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.