کوئٹہ میں نئے اوپن کرکٹ اسٹیڈیم کی تعمیر شروع
کوئٹہ(پی پی اے) کوئٹہ میں نئے اوپن کرکٹ اسٹیڈیم کی تعمیر شروع کوئٹہ وئٹہ کے کرکٹ شائقین کے لیے بڑی خوشخبری سامنے آگئی، شہر میں نئے اوپن کرکٹ اسٹیڈیم کی تعمیر کا منصوبہ شروع کر دیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق منصوبے پر تعمیراتی کام بھی شروع ہو چکا ہے۔ نئے اسٹیڈیم کی تماشائیوں کی گنجائش، پویلین، ڈریسنگ رومز، فلڈ لائٹس اور دیگر سہولیات سے متعلق تفصیلات تاحال سامنے نہیں آسکیں۔ تاہم اس منصوبے سے کوئٹہ میں کرکٹ کے فروغ اور مقامی کھلاڑیوں کو بہتر سہولیات کی فراہمی کی امید ہے۔ جدید سہولیات سے آراستہ ہونے کی صورت میں مستقبل میں اس اسٹیڈیم میں بڑے ڈومیسٹک مقابلوں سمیت اعلیٰ سطح کی کرکٹ کے انعقاد کے امکانات بھی پیدا ہو سکتے ہیں۔