پاکستان انٹرنیشنل پریس ایجنسی

شاہینز کی بہاماس کے خلاف پانچ گول سے شاندار فتح

اسلام آباد (پی پی اے) فیفا انڈر 15 ورلڈ کپ اینڈ فیسٹیول 2026 میں پاکستان انڈر 15 فٹبال ٹیم نے بہاماس کو پانچ گول سے شکست دے کر شاندار کامیابی حاصل کرلی شاہینز نے جارحانہ کھیل، عمدہ پاسنگ اور بہترین فنشنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریف ٹیم کو سنبھلنے کا موقع نہ دیا۔پاکستان کی جانب سے کلیم اللہ نے 14ویں منٹ میں حریف کھلاڑی کی تھرو اِن پر غلطی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے گیند کو جال میں پہنچا کر ٹیم کو برتری دلائی۔ ایک منٹ بعد شیراز نے دائیں جانب سے آنے والے کراس پر ہیڈر کے ذریعے دوسرا گول اسکور کردیا پاکستان نے دباؤ برقرار رکھتے ہوئے 27ویں منٹ میں تیسرا گول کیا، جب بائیں جانب سے آنے والا کراس پوسٹ سے ٹکرانے کے بعد مقبول نے گیند کو جال میں پہنچا دیا۔ مقبول نے 36ویں منٹ میں دور سے زوردار شاٹ لگا کر اپنا دوسرا اور ٹیم کا چوتھا گول اسکور کیا۔پاکستان کی جانب سے پانچواں گول 39ویں منٹ میں بکشی حمال نے تیز رفتار جوابی حملے کے دوران کیا۔ وسطی میدان میں گیند حاصل کرنے کے بعد پاکستانی کھلاڑیوں نے برق رفتاری سے حریف کے دفاع پر حملہ کیا۔ دانش مسیح نے دفاعی کھلاڑیوں کو اپنی جانب متوجہ کرتے ہوئے گیند بکشی حمال کو پاس کی، جنہوں نے پُرسکون انداز میں گیند کو جال کی راہ دکھا دی پاکستان کی اس شاندار کامیابی نے شاہینز کی جارحانہ صلاحیتوں، بہترین گول اسکورنگ اور حریف ٹیم کی غلطیوں سے فائدہ اٹھانے کی مہارت کو نمایاں کیا

Leave A Reply

Your email address will not be published.