ہانگ کانگ سکسز ٹرافی کی رونمائی تمام ٹیموں کے کپتانوں کی شرکت
ہانگ کانگ (پی پی اے) ہانگ کانگ سکسز 2025-26 ٹورنامنٹ کی ٹرافی کی باضابطہ رونمائی کر دی گئی جس میں تمام 12 ٹیموں کے کپتانوں نے شرکت کی ٹن کوانگ روڈ ریکری ایشن گراؤنڈ میں منعقدہ رنگا رنگ تقریب کے دوران پاکستان کی نمائندگی کپتان عباس آفریدی نے کی جنہوں نے ٹرافی کے ساتھ فوٹو سیشن میں بھی حصہ لیا عباس آفریدی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ہانگ کانگ سکسز کی تاریخ کی کامیاب ترین ٹیم ہے اور قومی کھلاڑی اس بار بھی ٹائٹل جیتنے کے لیے بھرپور محنت کریں گے تین روزہ ٹورنامنٹ 30 اکتوبر سے یکم نومبر تک کھیلا جائے گا جس میں 12 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔ ٹیموں کو چار گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے جبکہ پاکستان کو گروپ سی میں رکھا گیا ہے قومی ٹیم کل اپنے پہلے میچ میں متحدہ عرب امارات (یو اے ای) جبکہ دوسرے میچ میں روایتی حریف بھارت کے مدمقابل ہوگی پاکستانی اسکواڈ میں کپتان عباس آفریدی کے علاوہ عبدالصمد، احمد دانیال محمد عرفان خان خواجہ نافع محمد شہزاد اور سعد مسعود شامل ہیں گزشتہ سال کے اسکواڈ میں شامل معاذ صداقت اور شاہد عزیز کی جگہ اس مرتبہ نئے کھلاڑیوں کو صلاحیتوں کے اظہار کا موقع دیا گیا ہے پاکستان ہانگ کانگ سکسز کی تاریخ میں پانچ مرتبہ ٹائٹل جیت چکا ہے قومی ٹیم نے آخری مرتبہ 2011 میں یہ اعزاز حاصل کیا تھا جبکہ 2025 میں کویت کو شکست دے کر چھٹی مرتبہ چیمپئن بننے کی کامیابی بھی رپورٹ میں درج ہے ہانگ کانگ سکسز کرکٹ کا تیز رفتار فارمیٹ ہے جس میں ہر ٹیم کو پانچ اوورز فی اننگز کھیلنے کا موقع ملتا ہے مختصر دورانیے کے باعث اس فارمیٹ میں جارحانہ بیٹنگ، تیز رنز اور سنسنی خیز مقابلے شائقین کی خصوصی توجہ کا مرکز بنتے ہیں