ہانگ کانگ انٹرنیشنل کرکٹ سکسز 2026 افغانستان نے ٹائٹل جیت لیا پاکستان پانچویں نمبر پر رہا
عباس آفریدی پلیئر آف دی سیریز قرار دفاعی چیمپئن پاکستان نے پلیٹ فائنل میں عمان کو شکست دے دی
ہانگ کانگ (پی پی اے) ہانگ کانگ کے مشن روڈ گراؤنڈ مونگ کوک میں منعقدہ ہانگ کانگ انٹرنیشنل سکسز 2026 کرکٹ ٹورنامنٹ اختتام پذیر ہو گیا ایونٹ کے فائنل میں افغانستان نے آسٹریلیا کو شکست دے کر چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کر لیا جبکہ دفاعی چیمپئن پاکستان پانچویں پوزیشن پر رہا 12 ٹیموں پر مشتمل اس بین الاقوامی کرکٹ ایونٹ میں مجموعی طور پر 24 میچز کھیلے گئے جن میں 5451 رنز بنائے گئے ٹورنامنٹ کے آخری روز یکم نومبر کو مشن روڈ گراؤنڈ میں چھ فیصلہ کن مقابلے کھیلے گئے جن کے ذریعے کپ پلیٹ اور باؤل ٹرافیز کے فاتحین سمیت تمام ٹیموں کی حتمی پوزیشنز کا فیصلہ ہوا کپ کے فائنل میں افغانستان نے آسٹریلیا کو 4 وکٹوں سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کیا آسٹریلیا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 115 رنز بنائے، جواب میں افغانستان نے 5.1 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر 119 رنز بنا کر کامیابی حاصل کی عمران میر نے صرف 14 گیندوں پر ناقابل شکست 53 رنز کی دھواں دار اننگز کھیل کر پلیئر آف دی فائنل کا اعزاز حاصل کیا اس کامیابی کے ساتھ افغانستان ہانگ کانگ سکسز کی تاریخ میں ٹائٹل جیتنے والا آٹھواں ملک بن گیا تیسری پوزیشن کے میچ میں اسکاٹ لینڈ نے متحدہ عرب امارات کو 45 رنز سے شکست دے کر تیسری پوزیشن حاصل کی جبکہ یو اے ای چوتھے نمبر پر رہا پاکستان نے پلیٹ فائنل میں عمان کو 18 رنز سے شکست دے کر پانچویں پوزیشن اپنے نام کی پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 4 وکٹوں کے نقصان پر 154 رنز بنائے۔ عباس آفریدی نے صرف 16 گیندوں پر 73 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی جواب میں عمان کی ٹیم 4 وکٹوں کے نقصان پر 136 رنز بنا سکی عباس آفریدی کو پورے ٹورنامنٹ میں 216 رنز بنانے پر پلیئر آف دی سیریز قرار دیا گیا جبکہ عمان چھٹی پوزیشن پر رہا ساتویں پوزیشن کے مقابلے میں میزبان ہانگ کانگ نے سری لنکا کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد ایک رن سے شکست دی جس کے نتیجے میں ہانگ کانگ ساتویں جبکہ سری لنکا آٹھویں نمبر پر رہا۔
باؤل ٹرافی کے فائنل میں جنوبی افریقہ نے انگلینڈ کو 5 وکٹوں سے شکست دے کر نویں پوزیشن حاصل کی بلیک سمپسن نے 12 گیندوں پر ناقابل شکست 55 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔ انگلینڈ دسویں نمبر پر رہا جبکہ گیارہویں پوزیشن کے میچ میں بھارت نے بنگلہ دیش کو 5 وکٹوں سے شکست دے کر گیارہویں پوزیشن حاصل کی اور بنگلہ دیش بارہویں نمبر پر رہا اس طرح ہانگ کانگ انٹرنیشنل سکسز 2026 کی حتمی درجہ بندی میں افغانستان پہلے آسٹریلیا دوسرے اسکاٹ لینڈ تیسرے متحدہ عرب امارات چوتھے پاکستان پانچویں، عمان چھٹے، ہانگ کانگ ساتویں، سری لنکا آٹھویں، جنوبی افریقہ نویں، انگلینڈ دسویں، بھارت گیارہویں اور بنگلہ دیش بارہویں نمبر پر رہا