پاکستان انٹرنیشنل پریس ایجنسی

پی سی بی پیٹرنز الیون اور سری لنکا ٹیسٹ سکواڈ کے درمیان تین روزہ میچ بدھ سے شروع ہوگا

اسلام آباد (پی پی اے) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے زیر اہتمام پی سی بی پیٹرنز الیون کرکٹ ٹیم اور سری لنکا ٹیسٹ سکواڈ کرکٹ ٹیم کے درمیان تین روزہ پریکٹس میچ بدھ سے اسلام آباد کلب گراؤنڈ میں شروع ہوگا میچ سے قبل دونوں ٹیموں نے اسلام آباد کلب میں بھرپور ٹریننگ سیشن میں حصہ لیا اور ٹیسٹ سیریز کی تیاریوں کو حتمی شکل دی اس موقع پر پیٹرنز الیون کے ہیڈ کوچ اعجاز احمد جونیئر اور کپتان سعد بیگ نے پی سی بی ڈیجیٹل سے گفتگو کرتے ہوئے پریکٹس میچ کی اہمیت اور ٹیم کی تیاریوں کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کیا ہیڈ کوچ اعجاز احمد جونیئر نے کہا کہ یہ تین روزہ پریکٹس میچ ٹیسٹ سیریز میں شامل کھلاڑیوں کی تیاری کے لیے ایک بہترین موقع ہے سکواڈ میں شامل تمام کھلاڑی ڈومیسٹک کرکٹ کھیل کر آرہے ہیں اس لیے دونوں ٹیموں کے درمیان اچھا اور سخت مقابلہ دیکھنے کو ملے گا انہوں نے امید ظاہر کی کہ کھلاڑی اس میچ سے بھرپور فائدہ اٹھاتے ہوئے اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کریں گے پیٹرنز الیون کے کپتان سعد بیگ نے کہا کہ ریڈ بال کرکٹ میں کھلاڑیوں کے پاس اپنی اننگز اور کھیل کو بہتر انداز میں ترتیب دینے کے لیے وقت ہوتا ہے تاہم انہیں کنڈیشنز کے مطابق خود کو جلد ایڈجسٹ کرنا ہوگا انہوں نے کہا کہ وہ خود کو اچھا محسوس کر رہے ہیں اور پی سی بی پیٹرنز الیون کی قیادت کرنا ان کے لیے اعزاز کی بات ہے پیٹرنز الیون کے سکواڈ میں پاکستان کی ٹیسٹ ٹیم کے سات کھلاڑی بھی شامل ہیں، جبکہ تین روزہ پریکٹس میچ کے اختتام پر پیٹرنز الیون سے مزید دو فاسٹ باؤلرز کو سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے قومی ٹیسٹ سکواڈ میں شامل کیا جائے گا یہ میچ دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں کے لیے اپنی فارم، فٹنس اور کھیل کی تیاری جانچنے کا اہم موقع ثابت ہوگا

Leave A Reply

Your email address will not be published.