پاکستان انٹرنیشنل پریس ایجنسی

اسلام آباد جونیئر ٹینس چیمپئن شپ، بوائز اور گرلز سنگلز فائنلسٹس کا فیصلہ

چین تھائی لینڈ، روس اور ہانگ کانگ کے کھلاڑی ٹائٹل کے حصول کے لیے آمنے سامنے ہوں گے

اسلام آباد (پی پی اے) جے 60 بارڈ فاؤنڈیشن جونیئر ورلڈ ٹینس چیمپئن شپ اسلام آباد 2026 کے بوائز اور گرلز سنگلز ایونٹس کے فائنلسٹس کا فیصلہ ہوگیا۔ بوائز سنگلز میں چین کے ہاؤشوان شو اور تھائی لینڈ کے فاسین سنچالونگ نے فائنل میں جگہ بنا لی جبکہ گرلز سنگلز میں روس کی وکٹوریہ گرونٹووا اور ہانگ کانگ کی چیو کوان نینا وانگ نے فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا چیمپئن شپ پاکستان ٹینس فیڈریشن (پی ٹی ایف) ٹینس کمپلیکس، گارڈن ایونیو اسلام آباد میں جاری ہے، جس میں دنیا بھر سے ابھرتے ہوئے باصلاحیت جونیئر ٹینس کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں۔ ایونٹ میں 14 ممالک کے مجموعی طور پر 58 کھلاڑی شریک ہیں، جن میں 36 بوائز اور 22 گرلز شامل ہیں شریک ممالک میں روس ہانگ کانگ چین تھائی لینڈ قازقستان بنگلہ دیش سری لنکا سربیا آسٹریلیا اسپین کینیڈا بیلاروس سویڈن اور پاکستان شامل ہیں چیمپئن شپ کو بارڈ فاؤنڈیشن اسپانسر کر رہی ہے، جس کا تعاون پاکستان میں جونیئر ٹینس کے فروغ اور ترقی میں اہم کردار ادا کر رہا ہے بوائز سنگلز کے پہلے سیمی فائنل میں چین کے ہاؤشوان شو نے بیلاروس کے الیگزینڈر ویارٹسوسکی کو 6-4 7-6(2) سے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنائی جبکہ دوسرے سیمی فائنل میں تھائی لینڈ کے فاسین سنچالونگ نے سری لنکا کے آہل کلیل کو 6-3، 6-1 سے ہرا دیا گرلز سنگلز کے پہلے سیمی فائنل میں روس کی وکٹوریہ گرونٹووا نے چین کی میمی ہو کو 6-4، 6-2 سے شکست دی جبکہ دوسرے سیمی فائنل میں ہانگ کانگ کی چیو کوان نینا وانگ نے سخت مقابلے کے بعد روس کی واروارا روبتسووا کو 6-4، 4-6، 7-5 سے ہرا کر فائنل میں رسائی حاصل کی چیمپئن شپ کے بوائز سنگلز کا فائنل 7 نومبر کو صبح 10 بجے جبکہ گرلز سنگلز کا فائنل دوپہر ایک بجے کھیلا جائے گا۔ بوائز اور گرلز ڈبلز کے فائنلز اتوار 8 نومبر کو منعقد ہوں گے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.