میرپورخاص میں وہیل چیئر باسکٹ بال کا دوستانہ میچ.فتحیاب خصوصی افراد کو مواقع اور حوصلہ افزائی کی ضرورت۔وہیل چیئر باسکٹ بال صلاحیتیں اجاگر کرنے کا بہترین ذریعہ ہے
میرپورخاص (پی پی اے) ڈسٹرکٹ اسپورٹس آفیسر واشدیو مالہی کے خصوصی تعاون سے اسپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز ڈپارٹمنٹ حکومت سندھ اور ایم ایس ایس ڈبلیو اے گلستان معذورین کے زیر اہتمام پاکستان کے 80ویں جشن آزادی کے موقع پر شہید بینظیر بھٹو اسٹیڈیم گاما اسٹیڈیم میں دوستانہ وہیل چیئر باسکٹ بال میچ کھیلا گیا میچ کا مقصد کھیلوں کے ذریعے خصوصی افراد کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنا انہیں معاشرے میں باعزت اور فعال کردار ادا کرنے کے مواقع فراہم کرنا اور قومی یکجہتی کے جذبے کو فروغ دینا تھا مقابلے میں گلستان معذورین کی ٹیم نے 8 پوائنٹس حاصل کرکے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کامیابی حاصل کی، جبکہ ایم ایس ایس ڈبلیو اے کی ٹیم 6 پوائنٹس کے ساتھ رنر اپ رہی اس موقع پر ڈسٹرکٹ اسپورٹس آفیسر واشدیو مالہی ڈپٹی ڈائریکٹر ایجوکیشن جمیل احمد قریشی سرپرست ایم ایس ایس ڈبلیو اے گلستان معذورین آفاق احمد خان عرفانہ مسعود باجوہ بشیر الٰہی سماجی رہنما کریم میمن رضی انصار اسپورٹس آرگنائزر ناصر بلوچ اسلم قریشی سلیم بلوچ اقبال ملک امجد سومرو باسکٹ بال کوچ عبدالغنی خان سمیت اسپورٹس سے وابستہ شخصیات کھلاڑی شائقین اور خصوصی افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی. قبل ازیں ایم ایس ایس ڈبلیو اے گلستان معذورین کے عہدیداران قمرالدین ملک صلاح الدین فیصل بروہی جمعہ خان جے رام نوید مگسی اور عرفان غوری نے مہمانوں کو اجرک اور روایتی چادر کے تحائف پیش کیے میرپورخاص پریس کلب کے سینئر صحافی عاطف بلوچ اور صدر نیشنل پریس کلب حیات قریشی کو بھی اجرک کے تحائف دیے گئے تقریب تقسیم انعامات سے خطاب کرتے ہوئے واشدیو مالہی آفاق احمد خان جمیل احمد قریشی عرفانہ باجوہ اور قمرالدین ملک نے کہا کہ خصوصی افراد کسی بھی طرح صلاحیتوں میں دوسروں سے کم نہیں، انہیں صرف مواقع اور حوصلہ افزائی کی ضرورت ہے وہیل چیئر باسکٹ بال جیسے مقابلے خصوصی افراد کو اپنی صلاحیتیں اجاگر کرنے اور معاشرے میں فعال کردار ادا کرنے کے بہترین مواقع فراہم کرتے ہیں میچ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی فاتح اور رنر اپ ٹیموں میں مہمانان خصوصی نے ٹرافیاں اور انعامات تقسیم کیے اور کھلاڑیوں کی بہترین کارکردگی کو سراہا تقریب کے اختتام پر شرکاء نے جشن آزادی کے موقع پر قومی جذبے کا اظہار کرتے ہوئے پاکستان زندہ باد کے فلک شگاف نعرے بلند کیے