سی اے ایس انٹرنیشنل اسکواش چیمپئن شپ اسلام آباد میں شروع پاکستان کے تین کھلاڑی کامیاب

مصحف اسکواش کمپلیکس میں پہلے روز راؤنڈ ون مکمل حمزہ خان نعمان خان اور ناصر اقبال دوسرے مرحلے میں پہنچ گئے

اسلام آباد (پی پی اے) پاکستان میں جاری سی اے ایس انٹرنیشنل اسکواش چیمپئن شپ 2026 کے پہلے روز راؤنڈ ون کے مقابلے مکمل ہوگئے جس میں پاکستان کے تین کھلاڑیوں حمزہ خان نعمان خان اور ناصر اقبال نے کامیابی حاصل کرکے دوسرے راؤنڈ کے لیے کوالیفائی کر لیا چیمپئن شپ کے مقابلے مصحف اسکواش کمپلیکس اسلام آباد میں کھیلے جا رہے ہیں، جہاں افتتاحی روز 16 کھلاڑیوں نے حصہ لیا جن میں 9 پاکستانی اور 7 غیر ملکی کھلاڑی شامل تھے پہلے راؤنڈ کے اختتام پر مجموعی طور پر 8 کھلاڑی اگلے مرحلے میں پہنچے جن میں پاکستان کے تین جبکہ پانچ بین الاقوامی کھلاڑی شامل ہیں پاکستان کی جانب سے حمزہ خان اور نعمان خان نے ہم وطن کھلاڑیوں کے خلاف کامیابی حاصل کی، جبکہ ناصر اقبال نے فرانس کے مینوئل پاکیمار کو شکست دے کر اگلے راؤنڈ میں جگہ بنائی ایونٹ میں کامیابی حاصل کرنے والے دیگر پانچ کھلاڑیوں میں مصر کے سیف تیمر، ادہم روشدی حازم حسام اور ایاد داؤد جبکہ جرمنی کے جوئری ہیپرز شامل ہیں پاکستانی کھلاڑیوں نے پہلے روز شاندار کھیل بھرپور مقابلے اور عمدہ ریلیز کے ذریعے شائقین کی توجہ حاصل کی جبکہ اسلام آباد کے شائقین نے بھی کھلاڑیوں کی بھرپور حوصلہ افزائی کی چیمپئن شپ کے مزید مقابلے بھی مصحف اسکواش کمپلیکس اسلام آباد میں جاری رہیں گے۔

Comments (0)
Add Comment